چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل  قرعہ اندازی ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں جس میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح، کتنے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے آخر میں صوبہ بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہو گی جبکہ جولائی کے آخرتک فری سولر پینل سکیم کا پہلا فیز مکمل ہو جائے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری انرجی نے چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے بتایا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں 94483 سولر سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کے لئے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل سکیم کے لئے 861000 صارفین نے اپلائی کیا، فری سولر پینل سکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.

55 کلوواٹ کے 47182 اور 1.1 کلوواٹ کے 47301 سسٹم انسٹال کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200 یونٹ ماہانہ تک بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سولر نیٹ میٹرنگ بجلی کے صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری

فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لیے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

سیکرٹری انرجی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا جبکہ اس اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

free solar scheme punjab govt solar panel

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب فری سولر پینل فری سولر پینل سکیم کرنے والے سولر سسٹم سکیم کا جائے گا

پڑھیں:

وزیرآباد کیلئے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، سیلاب کے باوجود ترقیاتی کام نہیں روکے: مریم نواز 

وزیرآباد+ گکھڑ منڈی+ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں۔ الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم اُمڈ آیا۔ الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ ٰ مریم نواز نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو وزیرآباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرآباد میں 15ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بس میں مسافروں کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پوٹ بھی میسر ہے۔ مریم نواز نے وزیر آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے ہیں۔ ٰ مریم نواز نے گوجرانوالا میں امراض دل کے علاج کے لئے سنٹربنانے کا اعلان کیا۔ الیکٹرک بس پر خواتین ، طلبہ، بزرگوں اور سپیشل افراد کے لئے مفت سفر اورگوجرانوالا میں میٹرو بس سروس کی جلدتعمیر شروع کرانے اعلان کیاہے۔ سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے فی ایکڑ 20ہزار روپے، سیلاب میں مکمل گھر گرنے پر 10 لاکھ اور جزوی طور پر گھر گرنے پر5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گائیں، بھینسوںکا زر تلافی5 لاکھ اور بھیڑ، بکریوں کا زر تلافی 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ م نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ ہر فرد کی بحالی تک چین اور آرام سے نہیں بیٹھے گے۔ ترقی کا سفر اب ہرگلی محلے کے کونے کونے تک پہنچے گا۔ سیلاب کے باوجود پنجاب میں ترقیاتی کام نہیں روکے۔ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 80ہزار گھر بن رہے ہیں اور دسمبر تک ایک لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ پنجاب والے بڑے صبر کرنے والے لوگ ہیں۔ پنجاب میں دسمبر تک 1100 اور اگلے سال تک1500 الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی۔ پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں انسانی جان ہی نہیں، جانوروں کی بھی قدر ہے۔ سیلاب زدہ عوام کا زیادہ تر ذریعہ معاش مویشی ہے، ہم نے مویشی بھی محفوظ مقامات پر پہنچائے۔ سیلاب متاثرین کو سیلاب متاثرین نہیں کہوں گی بلکہ وہ میرے مہمان ہیں۔ پنجاب میں تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کررہے ہیں اور 25لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات منتقل کیا ہے۔ اگر لوگوں کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقامات پرمنتقل نہ کیا جاتا تو تباہی کا اندازہ کرنا مشکل تھا۔ تین دریائوں میں جتنا پانی آچکا تھا، وقت پر لوگوں کو نہ نکالتے تو بہت بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔ بہاولپور کے نواحی علاقے اْوچ شریف میں سیلاب متاثرین کا حال پوچھنے گئی تھی۔ حکومت کی سیلاب متاثرین کے لئے تیاری مکمل تھی، پوری حکومتی مشینری نے ایک ٹیم بن کر کام کیا ہے۔ پاک آرمی، نیوی، ریسکیو، سول ڈیفنس، پولیس اور انتظامیہ نے مثالی اشتراک کار کے ساتھ کام کیا۔ سیلاب متاثرین کے لئے میری پوری کابینہ میدان میں ہے۔ مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، کاظم پیرزادہ اور رانا سکندر حیات مستقل فیلڈ میں ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کھانا، راشن، ادویات، مویشیوں کے لئے چارہ اور سر چھپانے کیلئے ٹینٹ بھی دیئے جارہے ہیں۔ گوجرانوالا میں لاہور سے بہتر اور جدید بس چلائیں گے۔ اب وزیر آباد سے گکھڑ منڈی کا سفر 200روپے کی بجائے صرف 20 روپے میں ہوگا۔ الیکٹرک بس میں وائی فائی، موبائل چارجنگ مفت ہوگی۔ الیکٹرک بس خواتین اور بچیوں کے لئے محفوظ ترین سواری ہے۔ وزیرآباد کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ نہیں مل سکی۔ مریم نواز نے پاکستان کے عالمی ہیرو ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’ایکس‘‘ پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ سعودی عرب نے شاندار انداز میں عزت و احترام کا اظہار کیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یہ طاقتور منظر گہرے بھائی چارے، باہمی احترام اور بڑھتی ہوئی سٹرٹیجک شراکت داری کی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز نے میو ہسپتال میں پاکستان کے پہلے سرکاری کوآبلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • پاکستان کے پہلے کوبلیشن سینٹر کا افتتاح، کینسر کے مریض کا 100فیصد علاج مفت ہوگا، مریم نواز
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • وزیرآباد کیلئے الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، سیلاب کے باوجود ترقیاتی کام نہیں روکے: مریم نواز 
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز