وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پ±رعزم ہے۔
نومئی مقدمات: شاہ محمود سمیت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں پرترمیمی فرد جرم عائد
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
قیام امن و استحکام کیلئے کردارپر سعودی عرب کاوزیراعظم شہباز شریف سے اظہارتشکر
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور
وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی بھرپور تحسین کی، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا جسے انہوں نے خطے میں استحکام کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور انہوں نے اس دوران سعودی عرب کی حمایت سے اپنی قیادت کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مستقل کوششوں اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، خوشگوار ماحول میں ہونےوالی اس ملاقات میں مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔