ایبٹ آباد ؛ ٹھنڈیانی میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سٹی 42 : ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات میں دو فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے، برف باری سے شدید سردی کی لہر میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
برف باری سے مری روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے گلیات میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کے دو قریبی عزیز انتقال کرگئے
دوسری جانب شدید برفباری کی وجہ سے بجلی موصلات کا نظام مفلوج ہو گیا ہے، اور شہری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سالوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے، فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار - فوٹو: فائلمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سالوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔
پی آئی بی گراؤنڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اپنی خوشیوں میں ان کو بھی شامل کریں جو ضرورت مند ہیں۔
جنگ میں جو کامیابی حاصل ہوئی اس سے لوگوں کا حوصلہ بڑھا، پوری قوم اس وقت سیسا پلائی دیوار کی طرح بن گئی ہے۔
سالوں تک غریب طبقے نے قربانیاں دیں، اب اشرافیہ کی باری ہے۔ وہ طبقہ جو ٹیکس نہیں دیتا اس کو اب ٹیکس دینا ہوگا۔ وڈیروں اور اشرافیہ کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں۔
مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کےلیے ہم نے شیڈو بجٹ پیش کیا ہے۔ ان ڈائریکٹ ٹیکس کو ختم کر کے ہمیں ڈائریکٹ ٹیکس لانا ہوگا۔