روبوٹ فوج بنانے کا بھارتی منصوبہ، پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
بھارتی عسکری تحقیقی ادارے، ڈرڈو (DRDO) کے ماہرین نے ’’روبوٹ فوج‘‘ بنانے کا منصوبہ شروع کرتے تحقیق و تجربات کا آغاز کر دیا، مقصد یہ کہ لڑائی چھڑنے پر مسلح روبوٹ میدان جنگ بھیج کر انسانی فوجیوں کی جانیں بچا لی جائیں.
بھارتی افواج خود کو طاقتور بنانے کیلیے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا استعمال بڑھا رہی ہیں، یوں انسانی فوجیوں سے جسمانی وذہنی دباؤ بھی کم ہو گا، عسکری روبوٹ جنگی چالیں چلنے میں بھی کمانڈروں کی مدد کریں گے.
انڈین فورسز کا دعوی ہے، انسانی فوجی ختم نہیں ہوں گے بلکہ روبوٹ فوجی ہر شعبے میں ان کی مدد کریں گے، روبوٹ فوج کا منصوبہ دس تا پندرہ سال میں مکمل ہو گا.
جنگی جنون کا شکار مودی سرکار اپنی افواج کو اربوں ڈالر دے رہی کہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں.
بھارتی روبوٹ فوج کی تیاری پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی، لازم ہے پاکستانی عسکری ادارے بھی جنگی ٹکنالوجی میں انقلاب لاتے اے آئی اور روبوٹکس شعبوں پر زیادہ کام کریں تاکہ ان شعبوں میں اپنے ازلی حریف کا بخوبی مقابلہ کر کے قومی دفاع بدستور مضبوط و توانا رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روبوٹ فوج
پڑھیں:
اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو خط لکھ دیا جس میں سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں اور جرات مندانہ فیصلے کریں، آپ کے دلیرانہ فیصلے قوم کی تقدیر کی کتاب میں لکھے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے خط میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کو سپریم کورٹ سے صرف 31 کلومیٹر کی دوری سے یہ خط لکھ رہا ہوں جہاں کے دروازے مجھے اور میری اہلیہ کو انصاف دینے کےلیے 772 دن سے بند ہیں، میری اہلیہ بشریٰ بی بی نہایت صبر و تحمل سے غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک برداشت کر رہی ہیں وہ تنہائی میں قید ہیں۔ عمران خان لکھتے ہیں کہ بشریٰ بی بی طبی علاج سے محروم، ٹی وی، کتابوں، یا باہر کی دنیا سے رابطے سے دور ہیں، نہ ہی اُنہیں علاج کی سہولت دی گئی ہے، پاکستانی قانون خواتین کو ضمانت کے لیے خصوصی رعایت دیتا ہے لیکن بشریٰ بی بی کے کیس میں یہ اصول معطل کر دیا گیا، صرف اس لیے کہ وہ میری بیوی ہیں، وہ اُنہیں توڑنا چاہتے ہیں لیکن اُنہیں اس طاقت کا اندازہ نہیں جو اُن کے ایمان سے اُنہیں ملتی ہے۔(جاری ہے)
سابق وزیراعظم نے خط میں بتایا کہ 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گیے ہیں، بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں، آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنے حلف کو پورا کریں اور ثابت کریں کہ پاکستان کی سپریم کورٹ اب بھی انصاف کی آخری پناہ ہے، سپریم کورٹ بنیادی حقوق کی ضامن ہے، عدلیہ کی آزادی کو بحال کریں، امید ہے آپ حلف کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں گے۔