’کِس ایموجی‘ بھیجنے پر شوہر نے بیوی اور اس کے دوست کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بھارت کے علاقے کیرالہ میں بیجو نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ شوہر نے یہ جرم اپنی بیوی کے واٹس ایپ پر ’کِس ایموجی‘ دیکھ کر انجام دیا۔ ’کِس ایموجی‘ دوست کی طرف سے اس کی بیوی کو بھیجے گئے پیغام موجود تھا۔
پولیس کے مطابق بیجو نام کے ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کلنجور کا رہنے والا ہے۔ مقتولین کی شناخت ویشنوی (28 سال) اور اس کے دوست وشنو (30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ’تھمس اپ ایموجی‘ بھیجنے والے کینیڈین کسان کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑگیا
پولیس نے بتایا کہ وشنوی کے شوہر بیجو (32 سال) کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی ویشنوی اور اس کے دوست وشنو کے درمیان ناجائز تعلقات تھے۔ بیجو نے مبینہ طور پر وشنوی کا پیچھا کیا اور اتوار کی رات قریباً 11 بجے وشنو کے گھر میں گھس کر تیز دھار ہتھیار سے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے وٹس ایپ پیغام میں ایموجی دیکھنے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا ہوا جس کے بعد بیوی گھر چھوڑ کر دوست کے گھر چلی گئی۔ بعد میں شوہر نے بیوی کا پیچھا کیا اور اس کے دوست کے گھر جا کر ویشنوی اور وشنو پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم اسپتال پہنچنے تک جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے بیجو کو گرفتار کر لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آشنا بھارت قتل کِس ایموجی کیرالہ میاں بیوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت قتل ک س ایموجی کیرالہ میاں بیوی اور اس کے دوست ک س ایموجی بیوی ک
پڑھیں:
ٹرمپ نے ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کے حکم پر دستخط کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں نیشنل گارڈ کے دستے بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔ اوول آفس میں تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ٹاسک فورس واشنگٹن میں کیے گئے کامیاب آپریشن کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں نیشنل گارڈ کے ساتھ ساتھ ایف بی آئی اور دیگر وفاقی ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔