سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39روپے کے اضافے سے 2842روپے کی سطح پر آگئی
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 980ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کم ہونے کے نتیجے میں 4لاکھ 20ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 001روپے گھٹ کر 3لاکھ 60ہزار 392روپے کی سطح پر آگئی۔