اب افواہ چل رہی ہے بانی کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں نہ کوئی اور بیماری ہے۔
مشال یوسفزئی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردیپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما مشال یوسفزئی نےبشریٰ بی بی کی ترجمان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے، ان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔
بانی چیئرمین کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ اب افواہ چل رہی ہے بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرا رہے، القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کو دباو میں لانے کےلیے کیا جارہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، صرف دو وکلا کو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کےلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔