Daily Mumtaz:
2025-11-05@01:35:35 GMT

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے بریک اپ کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے بریک اپ کر لیا

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہو گیا ہے، اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل ہی کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔

یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے 2022ء میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اس جوڑی کو پہلی بار ایک ساتھ بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں دیکھا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکو کی ریاست سونورا کے شہر ہرموسیو میں ایک سپر مارکیٹ میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ یہ دھماکا بجلی کے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث پورے اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد خریداری میں مصروف تھے، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے چند لمحوں بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سپر اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دھوئیں کے بادل فضا میں پھیل گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 بچے اور ان کے والدین بھی شامل ہیں، جن میں 4 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • لانڈھی جیل بریک: قیدیوں کے فرار کی وجہ زلزلہ یا کچھ اور، تحقیقات کیا کہتی ہیں؟
  • میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے بعد خوفناک آتشزدگی، 22 افراد ہلاک