دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
پشین: سکیورٹی فورسز کا سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے پشین خنائی بابا میں سیکیورٹی فورسز نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے چنائی بابا میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کے ساتھ ساتھ دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور آپریشن کے وقت بھی وہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ڈی ٹی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال پیشن منتقل کردی گئیں۔