ڈیرہ غازی خان: مدرسے کی چھت گر گئی، متعدد طلبہ دب گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان میں واقع مدرسے کی چھت گرنے سے متعدد طلبہ ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو کے مطابق تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے غوث آباد میں دینی مدرسے کی چھت گر گئی، ملبے تلے 20 سے زائد طلبہ دب گئے۔
مقامی لوگوں نے بیشتر طلبہ کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا۔
حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں سردی سے بچنے کے لیے لگائی آگ سے چھت گر گئی۔
ریسکیو ٹیم نے پہنچنے کے بعد 14 طلبہ کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا۔
6 شدید زخمیوں کو علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
ڈیرہ اللہ یار میں اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ، لاہور اور جیکب آباد میں کامیاب کانفرنسز منعقد ہوچکی ہیں جبکہ چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں 28 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی آرگنائزر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی و دیگر رہنماؤں نے ڈیرہ اللہ یار میں تعمیرِ ملت پبلک اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے پرنسپل اور ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ ضلعی سیکرٹری جنرل ظفر علی حیدری، سید شبیر علی شاہ، نظیر حسین ڈومکی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن کے اساتذہ اور ماہرینِ تعلیم سے مشاورت کا عمل جاری ہے، کیونکہ 28 ستمبر بروز اتوار ڈیرہ مراد جمالی میں نصابِ تعلیم کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل ملک بھر میں نصاب تعلیم پر کانفرنسز کا سلسلہ شروع کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ، لاہور اور جیکب آباد میں کامیاب کانفرنسز منعقد ہوچکی ہیں جبکہ چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں 28 ستمبر 2025 کو منعقد ہوگی جس میں اساتذہ، ماہرینِ تعلیم، علمائے کرام، وکلاء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوں گی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ نصاب تعلیم کی اصلاح کے لیے اساتذہ، ماہرین تعلیم اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے مسلسل مشاورت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کانفرنسز کا مقصد اساتذہ اور ماہرین تعلیم کو اس اہم مسئلے کی طرف متوجہ کرنا ہے۔ نصاب تعلیم سے متنازعہ مواد کا اخراج وقت کا تقاضا ہے اور نصاب کی اصلاح ناگزیر ہو چکی ہے۔ حکومت، وزارت تعلیم اور نصاب تعلیم کونسل کو چاہیے کہ وہ موجودہ نصاب کے متنازعہ نکات کی اصلاح کا عمل فی الفور شروع کریں اور ایسا نصاب ترتیب دیں جو تمام مکاتب فکر کے لیے یکساں طور پر قابل قبول ہو۔ قبل ازیں علامہ مقصود علی ڈومکی نے المصطفیٰ پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر سکندر حسین مہر اور اسکول اساتذہ سے ملاقات کی اور تعلیم و نصاب تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔