8 ملکوں سے مزید 19 پاکستانی بے دخل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 8 ملکوں سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 19 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق بلیک لسٹ، ویزا منسوخی، امیگریشن مسائل اور معاہدے کی خلاف ورزی پر 11پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بغیر ویزے کے گئے ایک پاکستانی کو وطن واپس بھیج دیا گیا جبکہ کابو وردے سے دستاویزات کی عدم دستیابی پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ملکوں سے مزید 75.
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنو بی افریقا میں خراب پروفائلنگ پر 2 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب، تنزانیہ اور ایران سے ایمرجنسی پاسپورٹس پر 3 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عراق میں غیر قانونی داخلے اور زائد المیاد قیام پر ایک پاکستانی کو بے دخل کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو بے دخل کیا گیا ہے ملکوں سے
پڑھیں: