UrduPoint:
2025-07-25@13:21:58 GMT

میزان بینک اور پیونیزکے درمیان معاہدہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

میزان بینک اور پیونیزکے درمیان معاہدہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء) دنیا کی ممتاز فنانشل ٹیکنالوجی کمپنی پیونیر(Payoneer)نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں،انٹرپنیورز اور فری لانسرز کیلئے کراس بارڈر ادائیگیوں کو بڑھانے کیلئے پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔اس اسٹریٹجک شراکت داری کا مقصدبین الاقوامی ٹرانزیکشنزکو آسان بنانا اور کیش فلو مینجمنٹ کو بہتر بناناہے۔

میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامرعلی اور Payoneer کے کنٹری منیجر محسن مظفرکی موجودگی میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں دونوں اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔میزان بینک کے صارفین اب اپنے Payoneerاکانٹس کو بینک کی موبائل ایپ سے لنک کرکے متعدد عالمی کرنسیوں میں براہِ راست اپنے میزان بینک کے مقامی اکانٹس سے رئیل ٹائم میں انخلا کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

موبائل ایپ کے سیملس انضمام سے پاکستان میں کاروباری ادارے دنیا بھر کے کلائنٹس،وینڈرز اور مارکیٹ پلیسز سے آسانی کے ساتھ فنڈز حاصل کرسکتے ہیں جو انہیں اپنے صارفین کیلئے "مقامی " بناتا ہے چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔اس طرح میزان بینک کے صارفین ملٹی کرنسی بیلنس کی نگرانی، شفاف ایف ایکس ریٹس،بغیر کسی پوشیدہ چارجز،پہلے سے دستیاب ذاتی تفصیلات،ایس ایم ایس کے ذریعے فوری تصدیق اور اکانٹ سے منسلک کرنے کے ایک آسان عمل سمیت متعدد فوائد تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

یہ انضمام پروسیڈزریلائزیشن سرٹیفکیٹ(ePRC)کو یقینی بناتا ہے جو میزان بینک کی طرف سے ریگولیٹری کی پابندی، ٹیکس فائلنگ اور برآمدی چھوٹ کے حصول کیلئے ایک ضروری دستاویزہے جو ہر ٹرانزیکشن کے ساتھ جاری کی جائے گی اوریہ پاکستان کے ایس ایم بیز(SMBs) کیلئے کراس بارڈر تجارت میں ایک اہم قانونی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ یہ شراکت داری تیزی سے ترقی کرتی ہوئی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کیلئے بہت اہم ہے۔

مالی سال 2023-24میں ملک کی آئی ٹی برآمدات 24فیصد اضافے کے ساتھ 3.

2ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پاکستان کے 1.5ملین سے زائد پروفیشنلز کی متحرک فری لانسر کمیونٹی نے ملک کی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 350ملین ڈالر کا حصہ ڈالا ہے۔اس موقع پر Payoneer کے کنٹری منیجر محسن مظفر نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، ہم پاکستانی کاروباری اداروں کو فنانشل مینجمنٹ ٹولز تک رسائی فراہم کررہے ہیں جو ان کوعالمی سطح پر توسیع میں مدد، پاکستان کے برآمدی منظر نامے کے ارتقا کے ساتھ ساتھ ان کی ترقی میں مدد فراہم کرے گا۔

ہم پاکستان میں کاروبارکو عالمی سطح پر ترقی کی منازل طے کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل برآمدات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ ٹرانزیکشن اینڈ انٹرنیشنل بینکنگ گروپ عبداللہ احمد نے کہاکہ ہمارا مضبوط ڈیجیٹل انفرااسٹرکچراور موجودہ دور کی باہمی مربوط عالمی معیشت میں گہری مہارت ہمیں Payoneer کیلئے ایک مثالی اسلامک بینکنگ پارٹنر بناتی ہے۔

یہ انضمام مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے انوویشن کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو ایتھیکل اور اسلامی مالیاتی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی ہے۔ ہم ذمہ دار اور جامع بینکنگ سلوشن کے ذریعے کاروباری اداروں اور انفرادی صارفین کو یکساں طورپر بااختیاربنانے کیلئے ایک کامیاب تعاون کے منتظر ہیں۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میزان بینک کے پاکستان کے شراکت داری کے ساتھ

پڑھیں:

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔

انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس مثبت پیش رفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں برطانوی ہائی کمشنر کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے، جس کی اس وقت پاکستان کے پاس صدارت ہے۔

ملاقات میں جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاک-بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ لندن کے بارے میں بتایا جہاں انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو بڑھانے کے حوالے سے وسیع مشاورت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومت کی معاشی کارکردگی کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی علاقائی پیش رفت پر برطانیہ کے نکتہ نظر کے حوالے سے گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ اور بھارت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • ضلع لوئر کرم اور صدہ کے قبائل کے درمیان ایک سال کے لیے امن معاہدہ طے پاگیا
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ
  • وفاقی وزیراحد چیمہ سے عالمی بینک کے نائب صدرکی ملاقات، پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک پر گفتگو
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم جلد ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر
  • امریکا اور جاپان کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، درآمدی محصولات میں کمی