پاکستان کی کرپٹو کونسل کے چیف ایڈوائزر مقررہونے والے بلال بن ثاقب کون ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی اپنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت پاکستان نے بلال بن ثاقب کو کرپٹو کونسل کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بلال بن ثاقب کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وسیع مہارت اور جدید خیالات پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلال بن ثاقب کو پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کے مشیر کے طور پر تعینات کیا ہے، اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی میں ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک مضبوط پالیسی کا اطلاق ہے تاکہ ملکی معیشت، ڈیجیٹل تبدیلی اور تمام شہریوں کے لیے محفوظ اور شفاف مالی نظام کویقینی بنایا جاسکے۔ بلال بن ثاقب کو فوربز نے تیس سال سے کم عمر کے 30 نمایاں شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے، وہ ویب 3 سرمایہ کار، اسٹرٹیجک مشیر اور بلاک چین کی دنیا کے معروف رہنما ہیں۔

کنگ چارلس تھری، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور میئر آف لندن نے کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا ہے، انہیں 2023 میں برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ بھی دیا گیا جو ملک میں تبدیلی لانے والے لوگوں ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتاہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لئے ان کی خدمات پر ایم بی ای (ممبر آف دی برٹش ایمپائر) کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اہم عہدے پر تعینات ہونے کے بعد بلال بن ثاقب ملکی مالیاتی نظام میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے انضمام کے لئے اپنے وسیع علم اور تجربے کو بروئے کار لائیں گے، ان کا مقصد ایک مضبوط اور عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے لئے ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ وہ وزارت خزانہ کو حکومت کی کارکردگی کو بڑھانے، فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور عوامی شعبے کی آپریشنز میں جدت کو فروغ دینے کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مشارتی خدمات بھی فراہم کریں گے۔

بلال بن ثاقب کی تعیناتی پاکستان کے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف مالی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے کرپٹو کرنسی کے اثرات کا جائزہ لے کر ملکی معیشت پر اس کے ممکنہ اثرات کو بھی بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے گا۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بلال بن ثاقب کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وسیع مہارت اور جدید خیالات پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لئے اہم ثابت ہوں گے۔

بلال بن ثاقب کی تعیناتی ہمارے عزم کا عکاس ہے کہ ہم نہ صرف ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہتے ہیں بلکہ سا تھ ہی ایک محفوظ اور شفاف مالی نظام کی تشکیل کے لئے پر عزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے پاکستان کے کرپٹو سیکٹر کے لئے ایک مضبوط اور موثر ریگولیٹری فریم ورک کے قیام میں وہ کلیدی کرداراداکریں گے۔

بلال بن ثاقب نے اپنی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، جو ہمارے ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کے محرک ہیں بے پناہ صلاحیت کی حامل ٹیکنالوجیزہیں۔ان کا کہنا تھا کہ درست حکمت عملی اور ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ، ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کو نہ صرف بااختیار بنا سکتے ہیں بلکہ معاشی ترقی کو فروغ دیکر پاکستان کو اس شعبے میں عالمی رہنما بنا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب کرپٹو کونسل پاکستان کی

پڑھیں:

ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال

ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے 9ماہ بعد اوگرا رکن فنانس کے لیے تین نام فائنل کر دیے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ سلمان امین، شکیل اور فہیم کے ناموں کا انتخاب کیا گیا، متعلقہ ایجنسیوں نے تینوں امیدواروں کو کلیئر کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سمری دستخط کے لیے وزیراعظم آفس بھجوا دی۔ذرائع نے دعوی کیا کہ سلمان امین سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سرفہرست ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمان امین کا تعلیمی و پیشہ ورانہ تجربہ دیگر امیدواروں سے بہتر ہے، سلمان امین چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں، وہ وزارت خزانہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوں پر، قوم کو متحد و بیدار کریں گے، مقررین بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا، سفارتی ذرائع کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے لگتا ہے مودی نے بالا کوٹ کی غلطی سے کچھ نہیں سیکھا ، اسد عمر کا بھارتی بڑھکوں پر ردعمل بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، شزہ فاطمہ
  • افغان طالبان کو اب ماسکو میں اپنے سفیر کی تعیناتی کی اجازت
  • دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بننا چاہتے ہیں، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کا عزم
  • سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر بلال صوفی
  • بھارت سندھ طاس عالمی معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کرسکتا، احمر بلال صوفی
  • سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا
  • پنجاب حکومت کی عفت عمر کی بطور کلچرل ایڈوائزر تقرری، اداکارہ کا عہدے قبول کرنے سے انکار