Daily Mumtaz:
2025-11-03@21:36:51 GMT

گریڈ21کے 26افسران کو 2سال بعد گریڈ 22میں ترقی مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

گریڈ21کے 26افسران کو 2سال بعد گریڈ 22میں ترقی مل گئی

اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے26افسران کوگریڈ21سےگریڈ 22میں ترقی دے دی گئی۔جن میں فارن سروس کے 9افسران بھی شامل ہیں۔ترقی پانے والوں میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اسدرحمان گیلانی،سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی ،چیئرمین ایف بی آرراشد محمودلنگڑیال،سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں پروموشن بورڈکااجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران وزیردفاع خواجہ محمدآصف،وفاقی وزیرپلاننگ احدچیمہ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،کیبنٹ سیکرٹری اوراسٹیبلشمنٹ سیکرٹری شریک ہوئے ،وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کے باعث اپنااختیارنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کودیاجن کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،دوسال کی تاخیر کے بعد یہ ترقیاں ہوئی ہیں،سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے تمام افسران کا ریکارڈ اجلاس میں پیش کیامجموعی طور پر 26افسران کو ترقیاں دی گئی ہیں جب کہ ایف بی آرکے افسران کی ترقی کامعاملہ اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم امتناع کے باعث موخرکردیاگیاہے،ترقی پانے والوں میں وسیم افضل چوہدری ،امبرین رضا، علی طاہر ،عثمان اخترباجوہ ،محمد حمیرکریم ،سید عطاء الرحمان ،مصدق احمد خان راشد محمودلنگڑیال،مومن آغا،ندیم محبوب،شکیل احمد مینگیجو،داؤدمحمد باریج،سعدیہ ثروت جاوید،اسدرحمان گیلانی ،علی سرفراز حسین ،زاہد اخترزمان ، نبیل احمد اعوان اوراحمدرضاسرور شامل ہیں،پولیس سروس کے ترقی والوں میں بی اے ناصر،غلام نبی میمن ،محمدفاروق مظہر،عمران یعقوب منہاس،عبدالخالق شیخ ،محمدزبیرہاشمی،محمدشہزادسلطان اورمحمدطاہرشامل ہیںجب کہ فارون سروس کے جن نوافسران کو ترقی ملی ہے ان مین واشنگٹن میں تعینات پاکستان کے سفیررضوان سعیدشیخ،متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیرفیصل نیازتزمذی ،احمدنسیم وڑائچ،رحیم حیات قریشی ،سیداحسن رضاشاہ ،نبیل منیر،ثقلین سید،شفقت علی خان شامل ہیں،گریڈ22میں ترقی پانے والے ایڈمنسٹریٹوگروپ کے نبیل احمد اعوان اس وقت پنجاب حکومت میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں ،وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرسنل سٹاف آفیسرکے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں ،ان کا شمارقابل اور ایماندارافسران میں کیاجاتاہے جب کہ سیکرٹری تعلیم وتربیت محی الدین وانی بھی پنجاب حکومت میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ،وہ پنجاب میں سیکرٹری اطلاعات ڈی جی پی آرکے عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں جب کہ 2013کی ن لیگ کی حکومت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے پریس سیکرٹری رہے ہیں،سیکرٹری تعلیم کے طور پر محی الدین وانی نے اسلام آباد کے سکولوں کے حالات بہتربنائے جدیدٹیکنالوجی ،لیپ ٹاپ اورلیب سکولوں میں قائم کیں اور اسلام آباد کے سکولوں کو معیارعالمی سطح کے برابربنانے میں فعال کرداراداکیا،علاوہ ازیں اسلام آبادہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجازاسحاق نے ایف بی آرافسرشاہ بانوکی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیاہے ،عدالت نے چیئرمین ایف بی آراور وزیراعظم کے سیکرٹری سے بھی بیان حلفی جمع کرانے کاحکم دیاہے،اس حکم امتناع کے باعث ایف بی آرافسران کی ترقیوں کا معاملہ موخرکردیاگیاہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شامل ہیں ایف بی ا سروس کے اسلام ا

پڑھیں:

پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)پنجاب بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کے لیے ڈھائی ماہ کی مہلت دے دی۔الیکشن کمیشن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تصدیق کی کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی درخواست پر حد بندیوں کے لیے ڈھائی ماہ کا وقت دینے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت حدبندیاں مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گی، جس کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرے گا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے مطابق، پنجاب حکومت نے حدبندیوں کے رولز کی تکمیل کے لیے مزید ڈھائی ماہ کا وقت مانگا ہے، اور کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔دوسری جانب، چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، اپریل یا مئی تک تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے اور کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔قبل ازیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن، دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو بروقت رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشنز اور نقشہ جات فراہم کرے تاکہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل شروع کر سکے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء  کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ ان رولز پر الیکشن کمیشن کی رائے جلد از جلد پنجاب حکومت کو پہنچائی جائے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا تاکہ کمیشن اس پر اپنی تجاویز دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمارکیشن نوٹیفکیشن اور ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیے جائیں گے۔چیف سیکرٹری کے مطابق یونین کونسلوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر 2025 تک جبکہ تمام متعلقہ اداروں کے مصدقہ نقشہ جات 10 جنوری 2026 تک الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیے جائیں گے۔ ان دستاویزات کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا عمل باضابطہ طور پر شروع کرے گا۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب پر زور دیا کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صورت مکمل کیے جائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے لازمی مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکا کی فہرست تبدیل ؛7 افسروں کے نام واپس 54 نئے افسروں کی منظوری
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی