کراچی کے حقوق و مسائل، منعم ظفر خان کا عید کے بعد ملین مارچ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی، اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرز و ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پیپلزپارٹی، نواز لیگ اور ایم کیو ایم اقتدار کی بندر بانٹ اور نوراکشتی میں لگی ہوئی ہیں، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے گھمبیر مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں، پیپلز پارٹی کی 17 سالہ بدترین دور حکمرانی اور حکمران پارٹیوں کی کراچی کے مسائل سے عدم دلچسپی، مجرمانہ غفلت و لاپرواہی کے خلاف اور اہل کراچی کے حقوق و مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی عید الفطر کے بعد عظیم الشان ملین مارچ کرے گی، کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی، اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرز و ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں اور حکمران ”سب اچھا ہے“ کا راگ الاپ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مصنوعی مہنگائی برداشت نہ کرنے کے اعلانات کرنے کے بجائے بتائیں، پرائس کنٹرول کے حکومتی محکمے، کمشنر، اے سی اور ڈی سی کیا کررہے ہیں، قابض میئر مرتضیٰ وہاب وفاقی حکومت سے مطالبہ کرنے کے بجائے کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں، ان کی پارٹی وفاق کا حصہ ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف تہواروں کے مواقع پر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے اور لوگوں کی قوت خرید جواب دے جاتی ہے، صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف سبزی، دالیں، پھل و دیگر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں اور دوسری طرف گیس کی لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، بارہ بارہ چودہ چودہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، موجودہ موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی یہ صورتحال ہے، تو گرمیوں میں کیا حالت ہوگی؟ وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے ہدایت کی تھی کہ سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن کہیں گیس موجود نہیں ہے، لوگ شدید اذیت و کرب سے گزررہے ہیں، شہر کے 50 فیصد سے زائد علاقے پینے کے پانی سے محروم ہیں، ٹینکر مافیا اربوں روپے کما رہے ہیں، چوبیس گھنٹے یہ ٹینکر شہر میں دندناتے پھرتے ہیں، آئے دن ان ٹینکروں کے نیچے آکر کوئی نہ کوئی شہری اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، پچھلے دومہینوں میں چوری و ڈکیتی کے دس ہزار سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 14 افراد اپنی جان سے چلے گئے اور کم و بیش 40 افراد زخمی ہوئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی لوڈشیڈنگ کراچی کے رہے ہیں گیس کی
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔
اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کی عوام کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا، ملک میں جبر اور لاقانونیت کا دور دورا ہے۔ عوام ہمارے ساتھ چلے، ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہوگا۔