آج کے ڈیجیٹل دور میں اسمارٹ فون ہماری زندگی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ ہم جاگتے ہی سب سے پہلے فون چیک کرتے ہیں اور سونے سے پہلے بھی اسکرین پر نظریں جمائے رکھتے ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مسلسل فون استعمال کرنے سے آپ کے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ایک نئی تحقیق کے مطابق، اگر آپ صرف 72 گھنٹوں کے لیے فون کا استعمال محدود کر دیں تو یہ آپ کے دماغی سرگرمیوں میں نمایاں تبدیلی لا سکتا ہے۔

تحقیق کیا کہتی ہے؟

جرمنی کی ہائیڈلبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کولون کے ماہرین نے 18 سے 30 سال کی عمر کے 25 نوجوانوں پر ایک تجربہ کیا۔ ان شرکاء کو تین دن تک اسمارٹ فون کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کہا گیا۔ انہیں صرف ضروری کاموں اور رابطے کے لیے فون استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ’ایم آر آئی‘ اسکین اور نفسیاتی ٹیسٹ کیے گئے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی دماغی سرگرمی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے۔ نتائج حیران کن تھے۔ دماغ کے ان حصوں میں تبدیلی دیکھی گئی جو عموماً نشہ آور عادات اور دماغی انعامی نظام (reward system) سے منسلک ہوتے ہیں۔موبائل فون اور دماغی کینسر کے تعلق سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی تحقیق میں اہم انکشاف

اسمارٹ فون اور دماغی تبدیلیاں

اسکین کے دوران شرکاء کو مختلف تصاویر دکھائی گئیں، جن میں اسمارٹ فون کی تصاویر اور عام اشیاء جیسے کشتیاں اور پھول شامل تھے۔ ماہرین نے محسوس کیا کہ صرف تین دن کی پابندی کے بعد دماغی سرگرمی میں تبدیلیاں رونما ہوئیں، جو اسمارٹ فون کے اثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ، ’ہم نے لمبے عرصے پر محیط تحقیق کی جس میں دیکھا کہ اسمارٹ فون کے استعمال میں کمی کس طرح دماغی سرگرمیوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔‘یہ بھی واضح کیا گیا کہ اسمارٹ فون کی طلب اور سماجی تعلق کی خواہش، جو آج کے دور میں آپس میں جُڑی ہوئی ہیں، ان تبدیلیوں کی اہم وجوہات ہو سکتی ہیں۔

کیا ہمیں فون سے وقفہ لینا چاہیے؟

یہ تحقیق ہمیں سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ مسلسل فون کا استعمال ہمارے دماغ پر کس حد تک اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اگر محض 72 گھنٹے کی محدود فون استعمال کی عادت دماغ میں تبدیلی لا سکتی ہے، تو طویل مدتی کمی کے کیا نتائج ہوں گے؟ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ڈیجیٹل ڈیٹوکس یعنی اسمارٹ فون سے وقفہ لینا نہ صرف دماغی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ ہماری توجہ، یادداشت، اور ذہنی سکون کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

اگر آپ واقعی اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں تو کیوں نہ ایک تجربہ کریں؟ صرف تین دن کے لیے سوشل میڈیا، فون کا غیرضروری استعمال اور غیرضروری نوٹیفکیشنز کو بند کر دیں۔ اپنی توجہ حقیقی زندگی کے لمحات، مطالعے، قدرتی نظاروں، یا دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ تعلقات پر مرکوز کریں۔اگرآپ یہ چیلنج قبول کرنے کے لیے تیار ہیں تو یقین جانیں شاید یہ تین دن آپ کی زندگی کو بدلنے کی طرف پہلا قدم ثابت ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسمارٹ فون کے کے لیے تین دن

پڑھیں:

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟

گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبول اسمارٹ فونز میں سرِ فہرس رہنے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی سے ون پلس نے پہلی پوزیشن چھین لی۔

مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی دوسرے اور شیاؤمی 17 پرو میکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 56 پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

آٹھویں پوزیشن پر نتھنگ فون (3 اے) لائٹ (نئی انٹری)، ویوو آئی کیو او او نیو 11 (نئی انٹری) نویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چہل قدمی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، تحقیق میں نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • یورپی اداروں کے اہلکاروں کا حساس موبائل ڈیٹا فروخت کیے جانے کا انکشاف
  • پانچ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان! وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • روزانہ بھگوئی ہوئی کشمش کھانے سے صرف ایک ماہ میں حیران کن فوائد حاصل کریں
  • مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟
  • اے آئی کا قدرتی دماغ کی طرح کا کرنا ممکن بنالیا گیا
  • نیا موبائل لیتے وقت لوگ 5 بڑی غلطیاں کر جاتے ہیں، ماہرین نے بتادیا
  • اسمارٹ فون کیلئے 2 کلو وزنی کیس متعارف، کمپنی نے وجہ بھی بتادی
  • لینڈنگ کے وقت جہاز
  • پاکستان میں نفسیاتی صحت سے متعلق تشویشناک اعداد و شمار جاری