کیا کوئٹہ کا رمضان سستا بازار عوام کو ریلیف فراہم کر پائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے شہر کہ 3 مختلف مقامات پر سستا بازار لگانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب تک صرف شہر کے جوائنٹ روڈ پر ہی رمضان سستا بازار لگایا جا سکا ہے۔ اس سستے بازار میں مرغی اور بڑے جانور کے گوشت سمیت دالیں، دودھ، سبزیاں اور بیکری کی اشیا دستیاب ہیں۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہری کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال ماہ صیام میں سستا بازار لگایا جاتا ہے، اس بار بھی سستا بازار جوائنٹ روٹ پر لگایا گیا ہے جس میں اشیا خور ونوش موجود ہیں، جن کی قیمت بھی مارکیٹ سے 10-20 روپے کم رکھی گئی ہے، تاہم اگر بات کی جائے کوالٹی کی تو اشیا کی کوالٹی بہتر نہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی کے سبب لوگ ان غیر معیاری اشیا کو خریدنے پر مجبور ہیں، سستے بازار میں ملنے والا دودھ، دودھ نہیں بلکہ پانی ہے، ان کے مرغی اور بڑے جانور کے گوشت کا معیار بھی بہتر نہیں، البتہ سبزیاں بہتر معیار کی ہیں، لیکن ان کی قیمتوں میں صرف 10 سے 20 روپے ہی کا فرق ہے۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سستا بازار
پڑھیں:
دودھ کے بیوپاری سے ڈکیت 60لاکھ روپے لوٹ کر فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات ڈاکو 60 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کراچی سے ٹھٹھہ جاتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دودھ کے بیوپاری سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو دودکھ کے ڈرم میں چھپائے گئے 60لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔متاثرہ بیوپاری نے بیان میں کہا کہ رقم دودھ کے ڈرم میں چھپا کر رکھی تھی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ڈرم سے رقم نکالی۔حکام کا کہنا تھا کہ شبہ ہے واردات بیوپاری کے قریبی شخص کی مخبری پر کی گئی، بیوپاری رقم کی ادائیگی کے لئے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ جاتا ہے۔