عرب ممالک 5سال میں غزہ کی مکمل تعمیر نو کی صلاحیت رکھتے ہیں، مصری وزیر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
CAIRO:
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ عرب ممالک 5سال میں غزہ کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
العربیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصری وزیرخارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ قاہرہ سربراہی اجلاس میں ایک عملی متبادل حل پیش کیا گیا، جس کے لیے امریکا نے درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین سے متعلق اجلاس میں جس چیز پر اتفاق رائے ہوا ہے وہ غزہ میں الم ناک صورت حال کا علاج ہے۔
غزہ کی تعمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تعمیر نو کے منصوبے کو تفصیلی شکل میں بیان کرنے کے لیے کئی دار الحکومتوں کا دورہ کیا جائے گا، غزہ کی تعمیر نو پر عمل درآمد کے لیے مستقل جنگ بندی ضروری ہے۔
مصری وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کا قیام تشدد کا عدم تسلسل یقینی بنانے کے لیے واحد ضمانت ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ تشدد کے خلاف ہیں اور امن چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے متبادل حل چاہا اور عرب قیادت نے غزہ کی تعمیر نو کا مصری منصوبہ منظور کر لیا تا کہ وہ عرب منصوبہ بن جائے۔
مصری وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ یورپی کونسل کے سربراہ نے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کو سراہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غزہ کی تعمیر نو نے کہا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے، سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔