بحرین سے آنے والے غیرملکی شہری کے پیٹ سے 35 کوکین بھرے کیپسول برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور ایئرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ 81 لاکھ سے زائد مالیت کی 406.98 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئیں۔ منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث غیر ملکی شہری اور خاتون سمیت 8افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے 4.
لاہور ائیرپورٹ پر بحرین سے آنے والے نائجیرین شہری کے پیٹ سے 35 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد ہوئی۔بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے سے 360 کلو چرس برآمد کی گئی۔ مصری بانڈہ روڈ پشاور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21.6 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلو چرس برآمد
پڑھیں:
لاہور: اسلام آباد ایکسپریس کے بعد پاک بزنس ایکسپریس بھی حادثے کا شکار
لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس واشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد آج پاک بزنس ٹرین بھی ڈی ریل ہوگئی، روزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔
پاک بزنس ایکسپریس واشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو ٹریک پر چڑھانے کی کوشش شروع کردی۔