ایمن کو کبھی نفرت نہیں ملتی، مجھے ملتی ہے: منال خان کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ منال خان نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی بہن ایمن خان کو کبھی نفرت نہیں ملتی، مجھے ملتی ہے۔
شوبز انڈسٹری کی معروف جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان بچپن سے ہی اسکرین کا حصہ رہی ہیں، وہ چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد کامیاب اداکارائیں، بزنس ویمن، بیویاں اور مائیں بن چکی ہیں، دونوں نے اپنے طویل سفر میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔
حال ہی میں وہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شامل ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
منال خان نے دورانِ گفتگو سوشل میڈیا پر ایمن خان کی مقبولیت پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ایمن کو ہمیشہ انٹرنیٹ پر محبت اور پزیرائی ملی، خاص طور پر کم عمری میں شادی کرنے اور ماں بننے پر۔
ان کا کہنا ہے کہ ایمن نے جب شادی کی اور پھر بچی کی پیدائش ہوئی، تب بھی اسے سوشل میڈیا پر بے حد محبت ملی لیکن میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا، مجھے کیریئر کو ترجیح دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پھر میرے کرداروں کو بھی مسلسل نشانہ بنایا گیا، مجھے تو لگتا ہے کہ ایمن خان کو کبھی نفرت نہیں ملتی، ہمیشہ پیار ہی ملتا ہے۔
ایمن خان نے اپنی فیملی کے ساتھ خوش گوار تعلق کے بارے میں گفتگو بھی کی اور بتایا کہ میں اپنے شوہر منیب بٹ، اپنی بیٹیوں امل اور میرال کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے نہیں گھبراتی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی اپنی فیملی کو چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی کیونکہ لوگوں نے ہمیشہ ہمیں پیار دیا، امل اور میرال کو بھی بہت محبت ملی اور مجھے اور منیب کو بھی ایک جوڑے کے طور پر ہمیشہ مثبت ردِ عمل ملا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی فیملی کے لمحات شیئر کرنے میں بالکل بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی۔
یہ انکشاف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور اس پر مداحوں نے منال خان کی ایمانداری کو سراہا ہے۔
کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا، جبکہ کچھ کا ماننا تھا کہ تنقید ہر اداکار کو برداشت کرنی پڑتی ہے۔
دوسری جانب ایمن خان کے مداحوں نے ان کی سادگی اور مثبت رویے کی تعریف بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منال خان ایمن خان
پڑھیں:
’’ڈیجیٹل کریئیٹرز جہنمی ہیں؟‘‘ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان کے حوالے سے واضح وضاحت دیتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان کا مطلب غلط سمجھا گیا اور انہوں نے جذبات میں آکر کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے جو درست نہیں تھے۔
زاہد احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کے موجدین کے بارے میں بات کر رہے تھے نہ کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے انہیں جہنمی کہا، جو میری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے جذبات میں آکر بات کی۔‘‘
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، کیونکہ یہ اللہ کا کام ہے۔ زاہد نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بات درست کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور وہ دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتے۔
View this post on Instagramاداکار کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے زاہد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک بہادرانہ عمل ہے اور انہوں نے عاجزی دکھا کر اپنی عظمت ثابت کی۔
دوسری طرف کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘ ہوگیا ہے، یعنی انہوں نے عوامی ردعمل کے بعد اپنا مؤقف بدل لیا۔ کچھ صارفین نے زاہد احمد اور ٹک ٹاکرز دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ دونوں فریق اپنی حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب زاہد احمد کے ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ ان کی اس وضاحت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری ڈیجیٹل کمیونٹی کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔