پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 اہم دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے 4 اہم دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز توبہ کاکڑی میں آپریشن کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے بڑی دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار دہشت گرد نے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرا نام اسام الدین ہے، والد کا نام گلشاد ہے، میں افغانستان سے آیا ہوں، ہمارا نظریہ ہماری ٹریننگ ہے۔
بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک، تصاویر اور ویڈیو جاریسیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
دہشت گرد اسام الدین کا کہنا ہے کہ میرے پاس 2 بندوقیں، 2 کلاشنکوفیں، ایک گرینیڈ اور دیگر اسلحہ تھا، ہم افغانستان سے 3 دن پہلے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔
گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ ہم سرحدی باڑ کے راستے رات میں چوری سے پاکستان میں داخل ہوئے، ہمیں آگے پشین جانا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، پہلے بھی کئی افغان دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر ضیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 31 سالہ میجر ضیاد سلیم کا تعلق خوشاب اور سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے، شہید میجر اور سپاہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے پُرعزم بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔