اجلاس میں حریت رہنما شیخ عبدالمتین کے قریبی عزیز اور حریت کارکن شیخ ارشد سلطان اور حریت پسند محمد خلیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے حریت رہنما شیخ عبدالمتین کے قریبی عزیز اور حریت کارکن شیخ ارشد سلطان اور حریت پسند محمد خلیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحومین کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ شیخ ارشد سلطان کے دو بھائی شیخ گوہر سلطان اور شیخ تنویر سلطان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔ شرکاء اجلاس نے مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آخر پر مرحومین کے ایصال ثواب، بلند درجات اور کامل مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔اجلاس میں حریت رہنمائوں محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، شیخ عبدالمتین، شمیم شال، محمد رفیق ڈار، دائود خان، اعجاز رحمانی، خادم حسین، زاہد اشرف، امتیاز وانی، زاہد صفی، میاں مظفر، سید گلشن، حسن البناء، منظور احمد ڈار، عبدالمجید لون، نذیر احمد کرنائی، شہباز احمد، محمد لطیف ڈار اور ظہور احمد موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور حریت

پڑھیں:

وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی صورتحال پر بلایا گیا، اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا، او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے، پاکستان نے قطر اور دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، وزیراعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے قطری قیادت سے ملاقات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا، پاکستان قطر کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بہادر اور جری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کرگئے
  • حریت پسندکشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ  داعی اجل کو لبیک کہہ گئے
  • آزاد کشمیر پولیس کے لیے اینٹی رائیٹ کٹس اور یونیفارم الاؤنس کی منظوری، کروڑوں روپے مختص
  • عالمی برادری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے، حریت کانفرنس
  • مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
  • سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
  • وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے