وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دور کیا  تو مریضوں اور ان کے لواحقین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے .جس پر انہوں نے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میو اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی اور میڈیکل سپرنٹنڈںٹ (ایم ایس) میو اسپتال کو عہدے سے  ہٹانے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ مخلوق رل رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،  کیا اللہ کو جواب نہیں دینا، میو اسپتال کے حالات بہت برے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لیکر آتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  کس وارڈ میں کیا ہو رہا ہے.

اسپتال انتظامیہ کو علم ہی نہیں، جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے ذمہ داروں کے اپنوں کے ساتھ ہو تو پتا چلے،  کسی کی بد انتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔ان کا کہنا تھا کہ  میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا، کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید برہمی  کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، ایک معصوم بچی نے کہا کہ ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کیلئے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہوں.اس کی بات سن کر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور دورے کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔انہوں نے میو اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری کرنے کی ہدایت کی اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی. انہوں نے میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور اسپتال میں ادویات کی100 فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی ہدایت کی اور اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کر لیا۔مریم نواز نے اسٹور میں ادویات، سرنج،برنولا اور دیگر اشیاء کی فراہمی چیک کرائی، انہوں نے میو اسپتال ایمرجنسی بلاک،ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ کا جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، جلد صحت یابی کی دعائیں وزیراعلی مریم نواز شریف جگہ جگہ رک کر لوگوں کی شکایات اور مسائل سنتی رہی، انہوں نے سندھ سے آئے میاں بیوی کی شکایت سنیں اور فوری ازالہ کی ہدایت کی، گوجرانوالہ سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی۔دورے کے دوران انہوں نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج  کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں. وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا.مختلف وارڈزمیں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور  گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کی ہدایت کی میو اسپتال مریضوں اور اسپتال میں انہوں نے

پڑھیں:

میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے، وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف نےکہا کہ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان کی ترقی کےلیے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کےلیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، قومی ایئرلائن بند کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہے ہیں۔

ن لیگی صدر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’ملیریا کو ختم کرنا ہے‘‘ قابلِ علاج بیماری کیخلاف جنگ کیلیے وزیراعظم کا پیغام
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ  بل 2025 منظور
  • سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو دشواریاں