لندن میں بھارتی وزیر خارجہ کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں قیام کے دوران احتجاج کا سامنا ہے۔
خالصتان کے حامی سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب ایس جے شنکر لندن کے چتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد کار میں جا رہے تھے۔
مظاہرین نے خالصتان کے حق میں اور بی جے پی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس دوران بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی پسند سکھ مظاہرین کے ایک گروپ کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گروپ میں سے ایک شخص جے شنکر کی گاڑی کی جانب بھاگا اور پھر پولیس افسران کے سامنے بھارتی پرچم پھاڑ دیا جس کے بعد مذکورہ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی وزیر خارجہ
پڑھیں:
موجودہ دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا، ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اسحاق ڈار
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس دور میں جدید علوم کا حصول ناگزیر ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ہم نے بھی نمایاں پیش رفت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ملک ڈیجیٹائزیشن کی راہ پر گامزن ہے، اور یہ سفر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں شروع ہوا جب نواز شریف کی قیادت میں فور جی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: استنبول: وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ غزہ امن معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں اتفاق ہوا تھا، اب اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاہدے پر مکمل عمل کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ٹیکنالوجی سائنس