کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی 1 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اور شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ سرد رہنے کا امکان ہے۔
وادی کوئٹہ اور گردو نواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد ٹھنڈ بڑھ گئی، طبی ماہرین کے مطابق بارش کے بعد اب موسمی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔
کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر قلات میں منفی 2 ڈگری، نوکنڈی میں 8 ڈگری، سبی میں 9 ڈگری، گوادر میں 12، تربت میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سےالرٹ جاری
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب ( پی ڈی ایم اے) نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اپریل کےاختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چولستان کےاضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویوکاؤنٹرز قائم ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سےبچاؤکیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔