مختلف ممالک سے مزید 37پاکستانی ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: امریکا، سینیگال اور قبرص سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی باشندوں کوڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 3 شہریوں کو بلیک لسٹ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا جانیوالے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے واپس پاکستان بھجوا دیا،قبرص پہنچے ایک پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس پاکستان بھیج دیا۔
سینیگال میں انسانی سمگلنگ ملوث ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا جبکہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔
بشری بی بی کی 3 اہم مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
سعودی عرب میں ویزہ منسوخ ہونے پر 2 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا جبکہ سعودی سسٹم میں ویزہ ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم کرنے پر 26 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام اور بلیک لسٹ ہونے پر 3 پاکستانی بے دخل ہوئے، ایران سے بھی ایمرجنسی دستاویزات پر ایک پاکستانی باشندے کو بے دخل کیا گیا جبکہ بحرین میں سکیورٹی رسک قرار دے کر ایک پاکستانی کو واپس بھیج دیا گیا۔
پنجاب میں نوجوانوں کیلئےا انٹرن شپ کی رقم 60 ہزار کرنے کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایک پاکستانی دیا گیا
پڑھیں:
لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط
سٹی42: ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے بھرپور آپریشن جاری ، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیر اہتمام متعدد علاقوں میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا گیا۔
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی اور میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈکوارٹر کاشف جلیل کی سربراہی میں ٹیمیں متحرک رہیں۔ کارروائی کے دوران 9 ٹرک سامان ضبط کیا گیا جبکہ 148 غیرقانونی املاک کو سربمہر کیا گیا۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
آپریشن کے دوران جوبلی ٹاؤن، ملتان روڈ، ٹھوکر، مین مارکیٹ گلبرگ، کرشن نگر، ٹاؤن شپ، بادامی باغ، شیر شاہ روڈ اور شاہدرہ چوک تا کالا خطائی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سے بھی مکمل صفایا کر دیا گیا۔
شادمان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بھی انسداد تجاوزات کے تحت بھرپور کارروائیاں ہوئیں۔ کارروائی کے دوران 4800 سے زائد غیرقانونی بینرز، فلیکس اور دیگر بصری آلودگی کے عناصر کو بھی ہٹا دیا گیا۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر
ایم او ریگولیشن نے کہا ہے کہ یہ میگا آپریشن ڈپٹی کمشنر لاہور کی براہ راست نگرانی میں جاری ہے، اور شہر کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔