پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا۔
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پارلیمان سینیٹ صدر آصف علی زرداری قومی اسمبلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارلیمان سینیٹ صدر ا صف علی زرداری قومی اسمبلی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
کینالز منصوبہ: پی پی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
کراچی (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے کینالز منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب ہمیں اتنا دیوار سے لگائیں گے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا، سب جانتے ہیں پیپلزپارٹی کو مزاحمتی سیاست آتی ہے، آپ سندھ سے پانی چھینیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے؟
شیری رحمان نے کہا کہ پانی موجود ہی نہیں تو بتایا جائے نئی نہروں میں پانی کہاں سے دیا جائیگا، پانی کی سندھ سمیت ملک بھر میں قلت ہے، صدر نے کہا تھا کینالز پر کچھ صوبوں کو تشویش ہے، بلاول بھٹو نے کینالز معاملہ کو زندگی موت کا مسئلہ قرار دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بدین، ٹھٹھہ سجاول کے کسانوں سے پوچھ لیں وہاں کیا حالات ہیں؟ پنجاب میں کونسا پانی موجود ہے؟ ارسا کی غلط رپورٹ جمع کی گئی، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، افسوس ہے حکومت نے بھی ہمیں سپورٹ نہیں کیا۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کہتے ہیں آپ سیاست کررہے ہیں، ہم ملک پرست ہیں، پاکستان کھپے والی پارٹی ہیں۔
Post Views: 1