بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیوپرصارفین سیخ پا،مغرور قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شہناز گل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کوسیخ پا کردیااورانہوں نے اداکارہ کومغرور قرار دے دیا۔ ریائلٹی شو ’’بگ باس” سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنی ہیں جس پرصارفین انہیں گھمنڈی اور بدتمیز قرار دے رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ایک خاتون شہناز گل کے پاس آتی ہیں اور اپنے ہیئر کیئر برینڈ کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں توشہناز فوراً جواب دیتی ہیں کہ کیا آپ کے پاس مجھے ادا کرنے کےلیے پیسے ہیں؟خاتون جواب دیتی ہیں کہ میں آپ کو ابھی فوراً پیسے دے سکتی ہوں۔ اس پر شہناز کا جواب تھاکہ آپ مجھے افورڈ نہیں کرسکتیں ‘ اور پھر انہوں نے خاتون کو اپنے مینجر سے بات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ رہا میرا منیجر، آپ ان سے بات کرسکتی ہیں۔
اگرچہ خاتون نے شہناز کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے بات کو ہنسی میں اڑا دیا لیکن انٹرنیٹ صارفین نے شہناز کے رویے کو نہایت سنجیدگی سے لیا،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں گھمنڈی اور متکبر قرار دیا ہے۔ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارفین نے شہناز کے رویے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے،ایک صارف نے لکھا ’’آپ مجھے افورڈ نہیں کرسکتیں؟ تُو ہے کون اور ایسا کیا کردیا ہے کہ اتنا گھمنڈ آگیا؟ ایک اور صارف نے کہا’’شہناز گل کو اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ جبکہ ایک نے لکھا، ’’ایسی بات مذاق میں بھی نہیں کرنی چاہیے۔
یہ رویہ غیر مناسب ہے۔ کچھ صارفین اس ویڈیو کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ شہناز کے رویے کو غیر مناسب قرار دے رہے ہیں۔
ایلون مسک کیلئے بڑا دھچکا، اسٹار شپ آزمائشی پرواز کے دوران ایک بار پھر دھماکے سے تباہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟
پاکستان کے معروف گلوکار، نغمہ نگار، موسیقار اور شہرۂ آفاق بینڈ اسٹرنگز کے بانی و مرکزی گلوکار فیصل کپاڈیا نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
فیصل کپاڈیا، جنہوں نے 1989 سے 2021 تک بلال مقصود کے ساتھ مل کر پاکستانی پاپ اور راک موسیقی کو نئی جہت دی، نے دبئی میں سٹی 1016 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ اپنے خاندانی تعلق کا ذکر کیا۔
مشہور گلوکار نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران بتایا کہ، ڈمپل کپاڈیا دراصل میری بھتیجی ہیں۔ ان کے والد مرحوم چنی بھائی کپاڈیا میرے کزن تھے۔ وہ 1984 میں ایک کزن کی شادی کے موقع پر پاکستان آئے تھے۔ میں نے اس شادی میں گانا گایا اور چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے ایک دن بالی ووڈ لے جائیں گے۔ بدقسمتی سے وہ اس سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔
فیصل کپاڈیا نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کے کزن اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکے، لیکن قسمت نے بالآخر انہیں بالی ووڈ تک پہنچا دیا، جہاں انہوں نے مشہور گانے ”یہ میری ہے کہانی“ اور ”اسپائیڈر مین“ گا کر ان کی یہ خواہش پوری کردی۔
انٹرویو کے دوران فیصل نے اپنے مداحوں کے لیے ایک مختصر مونو لاگ بھی پیش کیا جس پر سامعین نے بھرپور داد دی۔
فی الوقت فیصل کپاڈیا اپنی سولو میوزک کریئر پر توجہ دے رہے ہیں اور متعدد بار کوک اسٹوڈیو کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے حالیہ گانے ”پھر ملیں گے“ کو مداحوں نے بےحد پسند کیا ہے۔