ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ بحال کراؤں گا، گورنر جی بی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سید مہدی شاہ نے کہا کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ سے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس حوالے سے اپیلیں آ رہی ہیں، وزیر اعلیٰ سے ملکر مسئلہ حل کراوں گا، مجھے نہیں معلوم کہ فنڈ کی فراہمی کیوں بند ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے، کوئی شک نہیں کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ کی بندش سے مریضوں کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعلی سے مل کر فنڈ کو بحال کرائیں گے، اس سلسلے میں مجھ سے جو ہو سکتا ہے کروں گا، مریضوں اور ان کے لواحقین سے گذارش ہے کہ وہ میرے حق میں دعا کریں، انڈوومنٹ فنڈ کی بندش کی شکایات موصول ہو چکی ہیں، انشاء اللہ وزیر اعلیٰ سے ملکر مسئلے کا حل نکالوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نامور منقبت خواں علی کاظم خواجہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ انڈوومنٹ فنڈ سے سینکڑوں مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس حوالے سے اپیلیں آ رہی ہیں، وزیر اعلیٰ سے ملکر مسئلہ حل کراوں گا، مجھے نہیں معلوم کہ فنڈ کی فراہمی کیوں بند ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد، وفاقی وزیر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران، انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے بدھ کے روز صوبائی وزراء کے ہمراہ وزارت میں ملاقات کی۔ وفد میں وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن گلگت بلتستان رحمت خالق، وزیر زراعت گلگت بلتستان انجینئر محمد انور، وزیر جنگلات گلگت بلتستان حاجی شاہ بیگ، و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ افراد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ڈیم متاثرین کے حقوق کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان کی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزراء نے انجینئر امیر مقام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو گلگت بلتستان کے عوام کا وفاقی سطح پر حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوششوں اور خلوص نیت پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔