حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعویٰ,رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آ رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کیلے 10 فیصد، چینی 3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بنا کسی تبدیلی کے 281 روپے 42 پیسے پر مستحکم رہی۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 02 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 39 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 730 روپے 93 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 923 روپے 61 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 21 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔