چشتیاں: سسرالیوں کا بہو پر تشدد، سر میں ڈنڈا مارکر قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
چشتیاں کے نواحی علاقہ بستی شیرازیاں میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر اپنی بہو کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بچی کی ماں تھی جسے بے دردی سے سر میں ڈنڈا مار کر اور گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔