سید عباس عراقچی نے اسرائیل کے خلاف اجتماعی پابندیوں کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
OIC کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی بلا مشروط حمایت کی وجہ سے صیہونی رژیم نے ایسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کی بین الاقوامی جنگی جرائم اور نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ جدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی" نے OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ اس نازک صورت حال میں اس اجلاس کے انعقاد اور اس کی میزبانی کرنے پر سعودی بادشاہ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اس کٹھن مرحلے پر منعقد ہو رہا ہے جب غزہ کے لوگوں کو 16 مہینوں سے شدید ترین مشکلات اور نسل کشی کا سامنا ہے۔ فلسطین بالخصوص غزہ کی صورت حال نہایت تشویش ناک ہے۔ یہ بحران صرف ایک انسانی تباہی ہی نہیں بلکہ ایک ایسی قوم کے خلاف گہری ناانصافی کا مظہر ہے جو 7 سے زائد دہائیوں سے مںظم طور پر اپنے بنیادی حقوق سے محروم اور بے رحمانہ قبضے کا شکار ہے۔ امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی بلا مشروط حمایت کی وجہ سے صیہونی رژیم نے ایسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن کی بین الاقوامی جنگی جرائم اور نسل کشی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بدقسمتی سے ان مکروہ افعال کا محاسبہ تک نہیں ہو سکا۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے،امیر قطر
امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے کہاکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو دوحہ آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسلی کشی ہورہی ہے، اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پارکردیں، دوحہ میں اسرائیل کا حملہ بہت بڑی جارحیت تھی اوراسرائیل نے قطرکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھاکہ قطرنے ثالث کے طورپرخطے میں امن کےلیے مخلصانہ کوششیں کیں لیکن اسرائیل نے مذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرتے ہوئے حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا، یرغمالیوں کی پرامن رہائی کےاسرائیل کے تمام دعوےجھوٹےہیں اور گریٹراسرائیل کا ایجنڈا عالمی امن کےلیےشدید خطرہ ہے۔
امیرقطر نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے، صیہونی حکومت انسانیت کےخلاف جرائم کی مرتکب ہوئی ہے، اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ ہے۔