کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پربیٹھا شہری لٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی میں بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پر بیٹھا شخص لٹ گیا۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پربچے کے ساتھ بیٹھے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے بچے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا۔ شہری موبائل پر مصروف تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو آئے تو شہری پر پستول تان لیا۔ شہری نے بغیر مزاحمت کے موبائل فون ڈاکو کے حوالے کردیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے۔
واردات کے بعد شہری کا چھوٹا بچہ ڈاکوؤں کو حیرانی سے جاتا دیکھتا رہا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران پیر سے بدھ تک 3 روز میں ڈاکوؤں کی سفاکانہ فائرنگ کا نشانہ بن کر 4 افراد زندگی سے محروم ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 اپریل بروز پیر اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید میں ڈاکوؤں نے کار شوروم کے مالک خان عالم کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔
22 اپریل بروز منگل ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے وزیر گوٹھ اتوار بازار کے قریب فائرنگ سے دنبہ گوٹھ کے رہائشی 28 سالہ غنی کو موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ۔
اسی روز کورنگی سو کوارٹر ظہور السلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 50 سالہ عرفان 23 اپریل بروز بدھ کو زندگی کی بازی ہار گیا۔
اسی روز اورنگی ٹاؤن گلشن احباب میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حسین زندگی سے محروم ہوگیا۔