بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ملک بھر میں خشک موسم کا راج برقرار ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم جلد پاکستان میں داخل ہوگا، جس سے موسم میں تبدیلی متوقع ہے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ان دنوں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جس کی وجہ سے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم بارش کے امکانات کم ہیں موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جو 12 اور 13 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش برسانے کا سبب بن سکتا ہے اس متوقع بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور موسم خوشگوار ہو جائے گا محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی جس سے شہریوں کو موسم کی سختی سے کچھ ریلیف ملے گا
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، البتہ آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔