کسٹم حکام کی کراچی میں کاروائی، 5 ہزار سےزائد اسمگل شدہ ٹائرز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
پاکستان کسٹمز انفورسمبٹ کراچی کی یومیہ بنیادوں پر انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت گذشتہ شب پرانی سبزی منڈی گلشن اقبال میں قائم مختلف گوداموں پر کاrروائی کی گئی۔
یہ چھاپہ مار کاروائی رینجر 62ونگ کی معاونت سے کی گئی جس میں 5027اسمگل شدہ سیکنڈ ہینڈ ٹائرز برآمد کیے گئے۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں مختلف غیرملکی برانڈز اور سائز کے برآمد ہونے استعمال شدہ ٹائرز کی مالیت 7کروڑ 50لاکھ روپے ہے۔
برآمد ہونے اسمگل شدہ ٹائرز کو 16مال بردار ہیوی وھیکلز کے ذریعے اے ایس او کسٹمز کے گودام منتقل کردیا گیا، کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ٹائرز ضبط کرلیے گئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی
کراچی میں سہراب گوٹھ میں کباڑ کے مختلف گوداموں میں آگ لگ گئی۔سہراب گوٹھ بڑے میدان میں گوداموں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔مختلف گوداموں کے مالکان نے میڈیا پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گوداموں میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔مالکان کے مطابق گراؤنڈ میں ایک ہزار سے زیادہ گودام ہیں، 30 سے زائد گوداموں میں آگ لگی ہوئی ہے۔مالکان کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے فائر بریگیڈ کے پاس پانی نہیں ، ہر بار آگ لگنے پر کہا جاتا ہے کہ واٹر ٹینکر خود خرید کر لائیں۔دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 4 فائر ٹینڈر کام کر رہے ہیں۔