چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدتِ واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: چین کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔
چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی ۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی مدت میں ایک سال کی میں ایک سال کی توسیع ارب ڈالر کی کی جانب سے
پڑھیں:
این ای ڈی کے لیکچرار کیخلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کے خلاف درخواست،عدالت نے درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔سندھ ہائیکورت میں درخواست کی سماعت کے موقع پر بورڈ اینڈ یونیورسٹیز کے جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا ،وکیل کی جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی۔