2025-11-04@19:05:20 GMT
تلاش کی گنتی: 13025
«کی مدت میں ایک سال کی»:
افغان وزیر خارجہ کی متعدد کالز آئیں، انہیں بتا یا کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کو واضح کیا ہے کہ ہمیں آپ سے صرف ایک چیز چاہیے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سینیٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے کل افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی صاحب کی 6 مرتبہ کال آئی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ میں نے امیر خان متقی کو کہا کہ ہمیں آپ سے صرف ایک چیز چاہیے کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، آپ نے مجھے بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جب 2021 میں طالبان...
سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں اور وہ ہلکے اسلحے سے فائرنگ کی مشق کے دوران خفیہ نگرانی میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیرِانصاف پام بانڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست مشی گن میں داعش کی جانب سے ایک بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو معلوم کر کے اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق امریکی وزیر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں امریکی سرزمین پر ایک منظم اور وسیع دہشت گرد حملے کا منصوبہ شامل تھا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ افراد خفیہ چیٹ رومز میں ہیلووین تعطیلات کے دوران ایک بیک وقت حملے کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔ ایف بی آئی نے اس بات چیت کی...
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دندناتے بے لگام ڈمپرز، ٹرالے اور ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی نوجوان 19 سالہ جواد ہے۔ ٹینکر کی ٹکر سے پیش...
میئر نیویارک کا انتخاب: بیلٹ پر ممدانی کا نام 2 مرتبہ آنے پر ایلون مسک کی تنازع کھڑا کرنیکی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز نیو یارک(آئی پی ایس )سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایلون مسک نے نیو یارک کے میئر کے انتخابات کے ایک بیلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے فراڈ قرار دیا ہے۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بیلٹ پر سابق گورنر اینڈریو کومو کا نام صرف ایک بار بیلٹ کے آخر میں ظاہر ہو رہا ہے جبکہ ظہران ممدانی کا نام 2 مرتبہ درج ہے۔تاہم نیو یارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق آزاد امیدواروں کے ناموں کی ترتیب اس بنیاد پر طے ہوتی ہے کہ وہ کب اپنی نامزدگی جمع کراتے...
امریکی ریاست نیوجرسی کی سات کاؤنٹیوں کے پولنگ اسٹیشنز کو بم کی دھمکیاں موصول ہونے پر ووٹنگ کا عمل معطل کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بم کی دھمکیاں برگن، ایسیکس، کیمڈن، مرسَر، ہیڈن، مڈلسیکس اور سمرسیٹ کاؤنٹی کے پولنگ مراکز کو موصول ہوئیں۔ محکمہ داخلہ سیکیورٹی کے مطابق یہ دھمکیاں موبائلز کالز اور ای میلز کے ذریعے دی گئیں جس پر ریسکیو ٹیموں کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا جس کے بعد ووٹنگ کا عمل بحال کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم دھمکیاں ووٹرز کو خوف زدہ کر کے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کے لیے دی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ یہ دھمکیاں ایسے موقع ملیں جب پڑوسی ریاست نیویارک میں تاریخی نوعیت...
اسلام آباد: کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے مالیت کی تیس کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔ بس کے کسی مسافر نے چاندی کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا، برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ملتان کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی چاندی ضبط کرلی۔سرکاری ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز ملتان نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ اطلاع پر مقامی حکام کے تعاون سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک مسافر بس کو روکا اور اس کی تفصیلی تلاشی لی، تلاشی کے دوران کسٹم اہلکاروں نے تقریباً 30 کلوگرام وزنی چاندی کے بسکٹ برآمد کرلیے. جس کی مالیت ایک کروڑ 34 لاکھ روپے تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ...
اسلام آباد : نائب وزیر اعطم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا۔ریڈیو پاکستان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گوگل کروم بک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی رسائی دستیاب ہونے کے علاوہ خاص طور پر تعلیم کے شعبے میں استفادہ کیا جا سکے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ تعلیم کے علاوہ یہ اقدام بڑی اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ روزگار کی فراہمی، سپلائی چین کی ترقی اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کیلیے ایک صنعتی سنگ...
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جارہی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کو مفت ٹریننگ کے ساتھ مفت لائسنس بھی فراہم کیے جارہے ہیں. طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز کی فراہمی کا مقصد ان کو روزمرہ کے سفری مسائل سے نجات دلانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں.تربیتی کورسز میں حصہ لیں اور پنک اسکوٹیز پروگرام کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنک اسکوٹیز کے منصوبے کو عوام کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی ملی.درجنوں خواتین نے...
غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات رہے گی۔امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق، امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ڈرافٹ کے...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی۔ ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری پر باقاعدہ تعمیل کروا لی۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب وارنٹ پر دستخط کیے جس کے بعد گرفتاری مؤخر ہوگئی۔ عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم فی الحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ واضح رہے کہ عدم حاضری پر اے ٹی...
“ژالہ باری کی سرد چپ” WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز تحریر امبرین علی سردیوں کی آج پہلی بارش ہوئی ،یوں لگا جیسے برسوں بعد کوئی لوٹ آیا ہو ،یوں لگا جیسے سردی نے خاموش دستک دے کر ڈیرے ڈال دیے ہوں۔جی ہاں اسلام آباد میں جب آج تقریبا ایک ماہ بعد بارش ہوئی تو سب چونک گئے کیونکہ صبح کے وقت بادلوں کا نام و نشان نہ تھا مگر اچانک ہوا نے رخ بدلا ،بادل آئے برسے ،ساتھ میں سفید موتیوں نے بھی ایک الگ سا سماں باندھا ،شاید آپ سوچ رہے ہیں کہ سفید موتی کیا ہیں ۔جناب سفید موتی سے مراد ژالہ باری ہے ،ژالہ باری اتنی خاموشی سے ہوئی کہ ساتھ میں سردی کو...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے پاکستان کے ڈیجیٹل سفر کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کروم بُک کی مقامی سطح پر تیاری سے ڈیجیٹل ٹولز تک سستی اور وسیع رسائی ممکن ہو گی، خاص طور پر تعلیمی شعبے میں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف تعلیم کے لیے بلکہ معاشی لحاظ سے بھی اہم سنگِ میل ہے کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع، سپلائی چین کی ترقی، اور مستقبل میں ٹیکنالوجی کی برآمدات کی راہ ہموار ہو گی۔ گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر: ایک تاریخی فیصلہ نائب وزیراعظم...
—فائل فوٹو کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ پاکستان کی بلیو اکنامی کیلئے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی: وائس ایڈمرل فیصل عباسیوائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے وائس ایڈمرل فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق گورنر اینڈریو کومو کی نیویارک سٹی کے میئر کے طور پر حمایت کا اعلان کیا اور خبردار کیا کہ اگر ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی میئر کا الیکشن جیت گئے تو وہ شہر کے وفاقی فنڈز روک سکتے ہیں۔ ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو نیویارک کے میئر کے انتخاب پر اکثر تبصرہ کرتے رہے ہیں، نے جماعتی حد پار کرتے ہوئے کومو کی حمایت کرکے انتخابی مہم میں مزید مداخلت کی، انہوں نے ممدانی اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا دونوں کے مقابلے میں کومو کا ساتھ دیا، سلیوا ایک بڑے ڈیموکریٹک شہر میں عوامی سرویز میں کافی پیچھے ہیں۔ مائیک کومو، جو طویل عرصے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما رہے ہیں، ممدانی کے...
ہاؤس فل ہونے کا امکان، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 17 سال بعد آج اقبال اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنے کے لیے تیار
پاکستان کے دل پنجاب کا تاریخی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میدان آخری بار 2008 میں اُس وقت بین الاقوامی مقابلے کا میزبان بنا تھا جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ میچ یہاں منعقد ہوا۔ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان 6 سال تک عالمی کرکٹ سے محروم رہا، جس کے باعث قومی ٹیم کو اپنی ’ہوم سیریز‘ متحدہ عرب امارات میں کھیلنا پڑی۔ مزید پڑھیں: فیصل آباد کو 17 سال بعد میزبانی مل گئی، بنگلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد میں 17 سال کے طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار لوٹ آئی ہے۔ تاریخی اقبال اسٹیڈیم آج ایک بار پھر جگمگا اٹھے گا، جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پہلی بار پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے اس موقع کو اپنے کیریئر کا بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کو کامیابی دلائیں۔ شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا فارم میں واپس آنا ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔میچ سے...
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ اداکار نے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی دو نئی شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں جنہوں نے چند ہی لمحوں میں مداحوں کی توجہ کھینچ لی اور انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ سلمان خان نے تصاویر کے ساتھ ایک پراثر جملہ لکھا ’’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔۔۔ یہ بغیر چھوڑے ہے۔‘‘ یہ مختصر مگر معنی خیز جملہ مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ کچھ لوگوں نے اسے سلمان کے فٹنس فلسفے سے جوڑا، جب کہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اداکار اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کے لیے اشارہ دے رہے ہیں۔ تصاویر میں سلمان خان...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )کینیڈا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون میں فروغ اور تعلقات میں نئے باب کا گلوبل افیئرز کینیڈا کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے 30 اکتوبر کو ایک نتیجہ خیز دوطرفہ گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے کینیڈین کینولا کی پاکستان کو برآمد میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا، تاکہ پاکستان کی بڑھتی...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل پالیسی کے مطابق ضمانت اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ترجیحی بنیاد پر سنا جاتا ہے، درخواست گزار کے کیس کو بلا جواز پسِ پشت ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا...
اپنی پوری زندگی میں میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے رواں سال کیلئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق،نے جو مقبوضہ کشمیر کے 14ویں میر واعظ ہیں، اپنے والد کی شہادت کے بعد 1990ء میں صرف 17برس کی عمر میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بیس سال کی عمر میں انہوں نے کل جماعتی حریت...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: نئے تعاون، شراکت داریاں، معاہدے اور ہم آہنگی آپ کے اردگرد ہیں۔ یہ اس موقع پر اٹھنے اور اپنی زندگی میں اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔ چیزوں کا منصوبہ بندی کے مطابق ہونا یا نہ ہونا ممکن ہے، تاہم جو کچھ باقی رہے گا وہ طاقت ہے جسے آپ موجودہ چیلنجوں سے آگے بڑھنے اور ان پُرآشوب وقتوں سے آگے بڑھنے کےلیے جمع کرتے ہیں۔ اس پر توجہ مرکوز کریں جسے آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اور یاد رکھیں کہ تمام لڑائیاں لڑنے کے قابل نہیں ہیں، اور تقریباً تمام لڑائیاں جو صداقت پر مبنی ہیں ان میں آپ کے اعمال اور ان جوابات کے طور پر...
بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معروف صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگار رعنا ایوب اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ انہیں حال ہی میں اپنے فون پر ایسے شخص سے متعدد دھمکیاں ملی ہیں جو ان کا گھر کا پتہ جانتا ہے۔ سی پی جے کے بھارت میں نمائندے کونال مجمدار نے ایک بیان میں کہا کہ ’کسی نامعلوم بین الاقوامی نمبر سے رعنا ایوب اور ان کے والد کو دی جانے والی تشدد کی دھمکیاں انتہائی تشویش ناک ہیں۔ حکام کو فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے،...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں انہوں نے ایک خاتون وکیل کی فائرنگ کرتی ویڈیو پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی مجھ پر پابندی لگانے کی کوشش کی تو میں جانتا ہوں کہ مجھے کس کی خدمات حاصل کرنی ہیں۔ If PCB tries to ban me, I know who I’m hiring ???? https://t.co/ZAGoi6DuJz — Ali Khan Tareen (@aliktareen) November 3, 2025 یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ملتان سلطانز کے درمیان فرنچائز اونرشپ کے معاملے پر کشیدگی جاری...
ڈیڑھ کروڑ کا ایک اشتہار، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟
بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو آسمان کو چھونے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں خوشیوں کا سماں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اشتہاراتی معاوضوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ “ٹیم کی معروف کھلاڑیوں جمیما روڈریگز، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما اور شفالی ورما سمیت دیگر کے سوشل میڈیا فالوورز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، کئی کھلاڑیوں کے فالورز 2 سے 3 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اشتہاری ایجنسیوں کو درجنوں نئے برانڈز کی جانب سے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ یہ بھی...
پاکستان اور افغانستان کے مابین استنبول میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے بھرپور مذاکرات کے بعد اب اس خطے میں دلچسپی رکھنے والے تمام حلقوں کی نظریں 6 نومبر پر ہیں، جب دونوں ممالک کے متعلقہ وفود سیز فائر کا مستقبل طے کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر اکٹھے ہوں گے۔ لیکن 6 نومبر سے تین روز قبل 3 نومبر کو افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہری نے واضح کر دیا ہے کہ ان مذاکرات کی اگلی نشست میں فیصلہ جو بھی ہو پاکستان سے دہشت گردی کو اب ختم ہونا ہو گا اور پاکستان اس کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ احمد شریف چودہری نے تمام ابہام دور کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے...
کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کا پیر کے روزآغاز ہوگیا۔ میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو وفاقی حکومت کے لیے شہر کو فنڈز فراہم کرنا ایک مشکل معاملہ بن جائے گا۔ ٹرمپ نے ممدانی کی سیاست کو کمیونسٹ نظریات سے جوڑا اور کہا کہ اگر نیویارک میں کوئی کمیونسٹ حکمرانی کرے گا تو وہاں فنڈز بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔ ٹرمپ نے ممدانی کا موازنہ سابق میئر بل ڈی بلاسیو سے کرتے ہوئے کہا کہ ڈی بلاسیو ایک ناکام میئر تھا لیکن ممدانی اس سے بھی زیادہ خراب حکمرانی دکھائے گا۔ انٹرویو میں ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کی حمایت کی اور کہا کہ اگر انتخابات ایک...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں کی موت پراسرار حالات میں ہوئی ہے اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتولہ یاسمین کی لاش کے گلے پر چاقو سے لگنے والے زخم ہیں جبکہ خدا بخش کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے موت کی نوعیت مشتبہ ہو گئی ہے۔ دونوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، اور پولیس نے قتل کے ممکنہ زاویوں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کراچی: شہر قائد میں ایف بی ایریا بلاک 16 میں واقع الائیڈ بینک کے قریب ایک شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو شدید زخمی کر دیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق ڈاکو کی شناخت محمد ساجد ولد محمد دین، عمر 28 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ شدید زخمی ہونے والے ڈاکو کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری/ لارجر بینچ میںکنٹونمنٹ اسپتال کے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفا پر پینشن کی ادائیگی کا تنازع‘ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے 24 برس پرانے تنازع پر فیصلہ سنا دیا ۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پینشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر حبیب الرحمان سومرو نے منوڑہ کنٹونمنٹ اسپتال میں 1982ء سے 2000 ء تک ملازمت کی، میڈیکل مسائل کی بنیاد پر بطور احتجاج 2001ء میں استعفا دیا تھا، کنٹونمنٹ قوانین کے مطابق پینشن کے اہل قرار پانے کے لیے دس برس کی سروس ضروری ہے، ڈاکٹر حبیب کو 18 برس سروس کے باوجود پینشن ادا نہیں کی جارہی، کنٹونمنٹ کے وکیل کاکہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قنبرشہداد کوٹ(جسارت نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آزادی کو 78سال گزرنے کے باوجود آج بھی ملک میں امیر کے لیے الگ اور غریب عوام کے لیے الگ قانون ہے عوام اب ایک ملک اور ایک نظام چاہتے ہیں، پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے،فکر وفلسفے کا نام ہے،عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے لیے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ پاکستان بنانے کا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیاں دی تھیں، آج مقتدر قوتوں، اشرافیہ اور کرپٹ سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک میں آئین، قانون، عدلیہ اور جمہوریت دفن جبکہ بدترین شخصی...
شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام (بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک)
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، ایشام میںمارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری قاسم شامل ہے ٹانک میںخفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران خارجی افغان شہری اکرام الدین عرف ابودجانہ ماراگیا، آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔فورسز کی بروقت کارروائی سے 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے، دونوں دہشتگرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔مارے گئے خوارج میں ایک افغان شہری خوارج قاسم شامل ہے، جو افغان بارڈر پولیس میں خدمات انجام دے چکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-27 اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، پاکستان کے امریکا چین سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں،سعودی عرب کی جانب سے شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مثالی قرار دیے جا رہے ہیں، یہ شراکت داری باہمی اعتماد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-08-16 اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے 2 قومی اور ایک پنجاب اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن 23 نومبر کو کرانے کا اعلان کردیا۔ دونوں قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف کے ارکان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئیں تھیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور 13اور پنجاب اسمبلی کی سیٹ پی پی 87 میانوالی 3 پر الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے اس سے قبل سیلاب کی وجہ سے ضمنی الیکشن کے انعقاد کو ملتو ی کردیاتھا خبر ایجنسی
کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گزشتہ مضمون سے آپ کو اندازہ تو ہو گیا ہو گا کہ امریکی شہریوں کی ہلاکت سمیت اسرائیل پر ہر خون معاف ہے۔آٹھ جون انیس سو سڑسٹھ کو یو ایس ایس لبرٹی پر بمباری کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے چونتیس فوجیوں کی ہلاکت سے واشنگٹن کے درگزر کے سبب جو خون اسرائیل کے منہ کو لگ گیا اس نے آگے چل کے اور گل کھلائے۔ فاسٹ فارورڈ ہم سن دو ہزار میں داخل ہوتے ہیں جب فلسطینیوں کا دوسرا انتفادہ شروع ہوا اور اسرائیل نے اگلے پانچ برس تک سول نافرمانی اور مزاحمت کچلنے کے لیے طاقت کا ننگا استعمال کیا۔اسی انتفادہ کے بیچ ایک ایسا واقعہ بھی ہوا جو ہر فلسطینی کو ازبر ہے۔ ریچل کوری واشنگٹن میں...
کراچی: شہر قائد میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ کر اسے نذر آتش کر دیا۔ تفصیلات کے مابق نشتر روڈ رامسوامی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کا ونڈ اسکرین توڑنے کے بعد اس آگ لگا دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال نے بتایا...
انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کوہاٹ ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس کرک نے خفیہ اطلاع پر تخت نصرتی کے علاقے مدکی روڈ پر دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور گزرنے والے مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سوات کی ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پولیس کی موجودگی کا علم ہوتے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کا اسٹیٹس 2024میں جمع کرائے گئےگوشواروں کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر حکام کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کی ایک بڑی تعداد کوغیر فعال قرار دینے سے متعلق کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گمراہ کن رپورٹ گردش کررہی ہے۔ ایف بی آر یہ واضح کرتا ہے کہ جن ٹیکس دہندگان نے مقررہ وقت کے اندر توسیع کی درخواست جمع کروائی ہے انہیں ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست سے نہیں نکالا گیا سال 2025 کےلیے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست ٹیکس سال 2024...
ایران کی پاسداران انقلاب نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ان کے موبائل فون کے سگنلز کو ٹریس کرکے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان علی محمد نائینی نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں کسی اندرونی سازش یا تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میزائل ایک خاص فاصلے سے داغا گیا، جو کھڑکی سے سیدھا اندر داخل ہوا اور اس وقت اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا جب وہ فون پر بات کر رہے تھے۔ علی محمد نائینی نے ایسی تمام صحافتی تحقیقاتی رپورٹس کو غلط قرار دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بم کمرے تک کسی ایرانی شہری کے ذریعے پہنچایا گیا تھا...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چمپینزیوں کو جب کبھی کسی معاملے میں انتخاب کرنا پڑتا ہے تو وہ شواہد کے معیار کو پرکھ کر انسانوں کی طرح معقول اور تنقیدی انداز میں فیصلہ کرتے ہیں۔ جرنل سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سائنس دانوں نے چمپینزیوں کی نئے شواہد کے سبب نتیجہ بدلنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا۔ تجربے میں محققین کی ٹیم نے چمپینزیوں کو دو ڈبے دیے جن میں سے ایک میں کھانا تھا۔ بعد ازاں چمپینزیوں کو کسی ایک ڈبے میں ان کے لیے انعام ہونے سے متعلق اشارہ دیا گیا۔ ان اشاروں میں ڈبہ ہلا کر آواز کرنے یا براہ راست ڈبے کے اندر رکھا کھانا دکھانا شامل تھے۔ کھانا کہاں...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، جناب صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں...
وفاقی حکومت کی بیورو کریسی نے کراچی میں فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹیز کے کیمپس کے قیام کا منصوبہ فائلوں میں دبا دیا ہے۔ کراچی میں آرٹ ، ڈیزائن، فیشن اور ٹیکنیکل اسکلز کا ڈسپلن سے تعلق رکھنے والی جامعات کے کیمپسز کھولنے کا منصوبہ ادھورا رہ گیا ہے اور ڈیڑھ برس میں کراچی کے شہریوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ منصوبہ کا اعلان ایم کیو ایم کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا جبکہ تقریبا ایک سال قبل اس سلسلے ایک پرشکوہ تقریب موہتا پیلس کراچی میں ہوئی تھی۔ تقریب میں آرٹ اور فیشن کی تعلیم دینے والی لاہور کی معروف یونیورسٹی...
اسلام ٓباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی بیورو کریسی نے کراچی میں فیڈرل چارٹر پبلک یونیورسٹیز کے کیمپس کے قیام کا منصوبہ فائلوں میں دبا دیا ہے۔ کراچی میں آرٹ ، ڈیزائن، فیشن اور ٹیکنیکل اسکلز کا ڈسپلن سے تعلق رکھنے والی جامعات کے کیمپسز کھولنے کا منصوبہ ادھورا رہ گیا ہے اور ڈیڑھ برس میں کراچی کے شہریوں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ منصوبہ کا اعلان ایم کیو ایم کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا تھا جبکہ تقریبا ایک سال قبل اس سلسلے ایک پرشکوہ تقریب موہتا پیلس کراچی میں ہوئی تھی۔ تقریب میں آرٹ اور فیشن کی...
اداکارہ صبا قمر نے سینئر صحافی کیخلاف سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنے دو ڈراموں ’پامال‘ اور ’کیس نمبر ‘9 کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے کراچی سے متعلق ایک بیان پر بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی، جس کے بعد ایک صحٓفی نے ان کے بارے میں متنازع دعوے کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ A post common by Showbiz Spy (@showbizspy_) مذکورہ صحافی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صبا قمر 2003-2004 میں لاہور میں ایک ایسے گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ان کے کسی ’قریبی تعلق‘ والے شخص کا تھا۔ انہوں نے...
گوادر(نیوز ڈیسک )معدومیت کےخطرے سے دو چار ہمپ بیک وہیل کےایک بڑے گروہ کو گوادر(بلوچستان) کے پانیوں میں دیکھا گیا۔ بیک وقت چھ ہمپ بیک وہیل کی سطح سمندرمیں چھلانگیں لگانے کا دلکش منظرمچھلی کےشکارکےلیے موجود لانچ کے ناخدا نے موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ پاکستان کے سمندروں میں معدومیت کےخطرے سے دوچار ہمپ بیک وہیلزکا ایک بڑا گروپ گزشتہ شام بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب دیکھا گیا۔ ڈبیلوڈبلیوایف (پاکستان) کے تکنیکی مشیرمحمد معظم خان کے مطابق ناخدا امیرداد کریم کی قیادت میں ماہی گیروں کے ایک گروپ نےگوادر کے پہاڑ سے تقریباً 11 ناٹیکل میل جنوب میں سمندری پانیوں میں چھ سے زائد وہیلوں کو مغرب سے مشرق کی طرف ہجرت کرتے ہوئے دیکھا۔ گزشتہ...
تحویل میں لیے گئے اثاثہ جات میں شامل دو عدد ڈمپر، ایک عدد مزدہ گاڑی، ایک کریش مشین، ایک سیمنٹ مکسر مشین شامل ہیں۔ تمام مشینری کو باضابطہ طریقے سے نیب گلگت آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ داسو ڈیم کرپشن کیس میں نیب کے پی کے کے زیر تفتیش ملزم ممتاز خان کے اثاثہ جات نیب گلگت نے تحویل میں لے لیے۔ ملزم اس وقت نیب کے پی کے کی حراست میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب اسلام آباد/راولپنڈی سب آفس کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جگلوٹ میں واقع ایک مقام پر چھاپہ مارا، جہاں سے ملزم کے زیرِ استعمال بھاری بھرکم مشینری قبضے میں لے لی گئی۔ تحویل میں لیے گئے اثاثہ جات میں شامل دو عدد ڈمپر، ایک...
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، افغان سرحدی فورس کے اہلکار سمیت تین خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2نومبر 2025 کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے موثر اور کامیاب آپریشن کیے۔سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ پہلی کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے عیشام کے بالمقابل پاک افغان...
لہسن، الکحل گوشت اور یہاں تک کہ روزہ رکھنا بھی ہمارے جسم کی خوشبو کو متاثر کر سکتا ہے اور یہ طے کر سکتے ہیں کہ دوسروں کے نزدیک ہم کتنے پرکشش محسوس ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر انسان کی اس کے فنگر پرنٹس کی طرح اپنی خوشبو بھی منفرد ہوتی ہے۔ ہماری شخصیت، مزاج، صحت اور یہاں تک کہ ہارمونز بھی ہماری خوشبو میں کردار ادا کرتے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف اسٹرلنگ کے پروفیسر کریگ رابرٹس کہتے ہیں کہ گزشتہ چند دہائیوں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہماری خوشبو ہمارے جینز، ہارمونز صحت اور صفائی سے بنتی ہے خواہ ہم...
ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی اور صرف اکتوبر میں ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ ٹماٹر، پیاز، سبزیوں، آٹے اور انڈوں سمیت متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھیں۔اکتوبر کا مہینہ مہنگائی کے اعتبار سے ستمگر ثابت ہوا، حکومت نے مہنگائی کا تخمینہ پانچ سے چھ فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن سالانہ شرح چھ اعشاریہ دو چار فیصد تک پہنچ گئی جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی چھ...
بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز)بھارت نے تاجکستان میں اپنے فوجی اڈے عینی ائیربیس سے انخلا مکمل کرلیا ہے جسے وسط ایشیا میں بھارت کی اسٹریٹجک حکمتِ عملی کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد کیا گیا۔ حکام کے مطابق بھارت نے 2022 میں عینی ائربیس خالی کردی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے عینی ائیربیس پر رن وے کو بہتر بنایا، ایندھن کے ذخائر اور ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور ایک مرحلے...
بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) سے مشابہت رکھنے والے ڈی سینٹرلائزڈ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم بلو اسکائی نے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرنے کے بعد ’ڈس لائک‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ڈس لائک فیچر صارفین کو اپنی فیڈ میں ایسے مواد کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جسے وہ دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے اور پلیٹ فارم کے الگورتھم کو صارفین کی ترجیحات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں بات چیت دلچسپ، حقیقی اور...
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔ راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
پاکستان کے میدانی علاقوں کے دھند کا غلاف اوڑھنے کے باعث ٹرینیں لیٹ ہو گئیں، سڑکوں پر اور موٹر ویز پر ٹریفک سست ہو گیا ، دھند نے کم از کم ایک جگہ پر موٹر وے بند بھی کروا دی۔پاکستان کے میدانی علاقوں میں دھند ّاور سموگ) کا غبار آمد و رفت میں رکاوٹ بن گیا۔ دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہونے کی ابتدا ہو گئی۔ موٹر ویز اور سڑکوں پر ٹریفک بھی سست ہو گیا۔ خدشہ ہے کہ دھند کے باعث آمد و رفت مین جس دشواری کی ابتدا ہوئی ہے وہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں ملتان سے بتایا جا رہا...
برطانیہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی دماغ کے انداز میں کام کرنے والا ایک سادہ سا عمل مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور توانائی کے استعمال کو نمایاں حد تک کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اصلی اور اے آئی جنریٹڈ ویڈیوز میں فرق کس طرح کیا جائے، جانیے اہم طریقے یہ تحقیق یونیورسٹی آف سرے کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں انہوں نے انسانی دماغ کے حیاتیاتی اعصابی نظام سے براہ راست متاثر ہو کر ایک نیا طریقہ کار تیار کیا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی: ’ٹیپوگریفیکل اسپارس میپنگ‘ سائنسی جریدے نیورو کمپیوٹنگ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق سائنسدانوں نے ایک...
شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے بھاری جرمانوں پر مبنی ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) کو باقاعدہ طور پر سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بعد دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی اس نظام کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی ملک میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف شہروں میں جرمانوں کی شرح میں ناانصافی قابلِ قبول نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کیس کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔ دوسری جانب ماہرین قانون نے بھی اس نظام پر...
پاکستان میں آئی فون کے شوقین افراد کی کمی نہیں، تاہم اس کے لیے بھاری بھرکم پی ٹی اے ٹیکس عام صارفین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ بہت سے شہریوں کے لیے یہ ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ یا تو نان پی ٹی اے فون استعمال کرتے ہیں یا مجبوری کے تحت ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اسی تناظر میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکنِ قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں اپنے نئے فون کا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا۔ I...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے قریب مامش خیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ریجنل پولیس افسر (آر پی او) بنوں سجاد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر پیش آیا جو بنوں اور شمالی وزیرستان کو ملاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے ڈی پی او کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم ڈی پی او محفوظ رہے۔زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آر پی او کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد قریبی علاقوں میں چھپ گئے جن کی...
پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران ایک اہم انتظامی قدم اٹھایا ہے، جو لیگ کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ سسٹم کو جدید اور موثر بنانے کی سمت ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔پی سی بی نے لیگ کے لیے ایک نیا عہدہ پلیئر اکویزیشن کنسلٹنٹ تخلیق کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاٹنگ، اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لیگ میں شفافیت، منصوبہ بندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ اسپورٹس ادارے...
بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا سیاسی اختلافات پر اظہارِ تشویش، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں خود فیصلے کرنے کا عندیہ
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی ایڈوائزری کونسل نے ملک میں جاری سیاسی اختلافات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں آئندہ ایک ہفتے میں جولائی نیشنل چارٹر اور مجوزہ آئینی اصلاحات پر اتفاق نہ کر سکیں، تو حکومت خودمختارانہ طور پر فیصلہ کرے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز چیف ایڈوائزر کے دفتر (تیجگاؤں، ڈھاکا) میں ہونے والے ہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قانونی مشیر پروفیسر آصف نذرل نے بتایا کہ اگر سیاسی جماعتوں کے درمیان جلد اتفاقِ رائے نہ ہوا تو حکومت ’خود اپنا راستہ اختیار کرے گی۔‘ اجلاس میں دیگر مشیروں میں...
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ ایشیاکپ ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی اور معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں اٹھانے کی دھمکی دے دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے ایک بار پھر ایشیاکپ کی ٹرافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کو تاحال ایشیا کپ کی ٹرافی نہیں ملی، حالانکہ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو ختم ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیر تک ٹرافی بھارت کے حوالے نہیں کی جاتی تو یہ معاملہ 4 نومبر کو ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا، مجھے یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گی...
ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے: چیئرمین ایف بی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ ٹیکس سے متعلق بجٹ میں منظور ہونے والے اقدامات پر عمل پیرا ہیں اور ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے، مؤثر اقدامات کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے ، ٹیکس اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے۔ چیئرمین ایف...
پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکی، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پاکستان کے امریکا چین سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز اسلام آباد کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھر رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے شعبوں میں سرمایہ...
برطانوی فلاحی ادارے آکسفیم کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال امریکا کے 10 امیر ترین ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں تقریباً 700 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیاں ملک میں عدم مساوات کو مزید بڑھا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 10 امیر ترین خواتین اربوں ڈالر دولت کی مالک کیسے بنیں؟ رپورٹ کے مطابق، صرف ایک سال میں امریکی ارب پتیوں کی دولت 698 ارب ڈالر بڑھ گئی ہے۔ BREAKING: Billionaires in America now own a record $8 TRILLION in wealth. That's up $5 TRILLION since Trump passed tax breaks for the rich in 2017. The 15 richest of them have more wealth today than...
خوراک میں ملاوٹ کا سلسلہ دن بدن خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اب قدرتی غذاؤں کی مصنوعی شکلیں بھی عام ہونے لگی ہیں، جن میں ’مصنوعی انڈے‘ سرفہرست ہیں۔ یہ انڈے ظاہری طور پر بالکل اصلی محسوس ہوتے ہیں، تاہم درحقیقت یہ مختلف کیمیکلز کو ملا کر فیکٹریوں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح چند منٹوں میں کیمیکل سے بنے جعلی انڈے تیار کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک شفاف مائع تیار کیا جاتا ہے، جس سے انڈے کی سفیدی اور زردی علیحدہ علیحدہ بنائی جاتی ہے۔ بعد ازاں انہیں انڈے کے سانچوں میں...
سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ، دس گرام سونا 1115 روپے اور ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 10 گرام سونا 1115 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے میں فروخت ہونے لگا۔سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 13ڈالر بڑھ کر4015 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے کی سطح پر پہنچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے نافذ کیے گئے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائٹیشن سسٹم (ٹریکس) نے شہریوں، ماہرین اور سیاسی حلقوں میں شدید تحفظات کو جنم دیا ہے۔27 اکتوبر سے نافذ العمل ہونے والے اس ڈیجیٹل ای چالان نظام کی مخالفت کی سب سے بڑی وجہ شہر میں ٹریفک سے متعلق بنیادی انفرا اسٹرکچر کا تباہ حال ہونا ہے۔ اربن پلانرز اور سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر کی 60 فیصد سے زائد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جب کہ اندازاً 80 فیصد سے زائد شاہراہوں پر ٹریفک کے اشارے (سگنلز) اور علامات نصب ہی نہیں ہیں، یا درست کام نہیں کررہے۔ ایسے میں ٹریفک...
کاشتکاروں نے فوری طور پر آبپاشی کی سہولیات کی فراہمی، زعفران کے میدانوں کی باقاعدہ نگرانی، غیر قانونی فروخت روکنے اور تازہ پودے لگانے کے لیے معیاری کورم کی دستیابی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا مشہور زعفران سیکٹر ایک بار پھر شدید بحران کی لپیٹ میں ہے، کاشتکاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس سال کی پیداوار میں تقریباً 90 فیصد کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وادی کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور کے کسانوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ زعفران کی پیداوار بمشکل 10 تا 15 فیصد ہے اور ہزاروں خاندان معاشی بدحالی کے دہانے پر ہیں۔ پامپور جہاں زعفران کی سب سے زیادہ کاشت ہوتی...
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے:...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے جاڑین سے چار نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نوجوان تقریباً ایک ہفتہ قبل پکنک منانے کے لیے گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتا تھے اور آج یہ افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ذاکر ولد عبداللہ، رزاق ولد عبداللہ، صادق اور پیرجان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تین نوجوان زِردان کوچہ بلیدہ کے رہائشی تھے، جبکہ ایک کا تعلق بٹ کورے پشت جاڑین بازار سے تھا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان پکنک کے لیے نکلے تھے اور اسی دن سے ان کے موبائل فون...
جاپانی کمپنی Suntory نے ایک ایسا ’فنکشنل واٹر‘ متعارف کرایا ہے جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس پانی میں HMPA نامی ایک مالیکیول شامل ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے بنتا ہے۔یہ پروڈکٹ جاپان کے قانون کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ تشہیر کرنے کی اجازت ہے۔ یہ خاص طور پر اُن افراد کے لیے ہے جنہیں پیٹ کی چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے اور غیر مستحکم طرزِ زندگی والے افراد۔ تاہم اگرچہ دعویٰ ہے کہ یہ پانی اندرونی چربی کم کرسکتا ہے، مگر یہ معجزاتی حل نہیں ہے۔ طرزِ زندگی اور...
پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی مقبول منی وین سوزوکی ایوری وی ایکس آر (Every VXR) پر محدود مدت کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقد رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق رعایت کے بعد گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت 26 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے، جس سے یہ خاندانوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے ایک زیادہ معاشی اور عملی آپشن بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کردیا؟ یہ پیشکش صرف ایوری وی ایکس آر ویریئنٹ پر لاگو ہوگی، اور اس رعایتی آفر کے تحت بکنگ ملک بھر کے مجاز شورومز پر شروع کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے بتایا...
دہلی میں نایاب سرجری کے بعد نوجوان کا انگوٹھا اس کے پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنایا گیا۔ قسمت کے ایک دردناک موڑ نے دہلی کے 20 سالہ نوجوان کا انگوٹھا چھین لیا، مگر حیرت انگیز طور پر اس کے اپنے پاؤں نے ہی اس کی مدد کردی۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب آپریشن کے دوران نوجوان کے کٹے ہوئے پاؤں کی ایک انگلی استعمال کر کے اس کا انگوٹھا دوبارہ بنا دیا۔ اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اس کی موٹر سائیکل کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے...
’جیو نیوز‘ گریب پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کے واقعے سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی نے رپورٹ تیار کر لی۔رپورٹ کے مطابق صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تھانہ سی ٹی ڈی کے مال خانے میں دھماکا ہوا، دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل بلال شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل زیت اللّٰہ، مدثر اور محمد ایاز شامل ہیں، زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، ایک اہلکار شہید، دو زخمیایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔
حال ہی میں ایک عجیب و غریب طرز کی فون کی کیسنگ سامنے آئی ہے جسے میٹر نیوروسائنس نامی کمپنی نے لانچ کیا ہے۔ اس کا نام 6 پاؤنڈ فون کیس ہے اور اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کو ان کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے کی عادت کم کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ یہ کیس تقریباً 6 پاؤنڈ (تقریباً 2.7 کلوگرام) وزنی ہے جو عام اسمارٹ فون کیسز کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ یہ اسٹینلیس سٹیل سے بنا ہے، دو حصوں پر مشتمل ہے جو اسکرو کے ذریعے جوڑے جاتے ہیں اور ہٹانا آسان نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون ہلکا نہ ہو بلکہ استعمال کرنا جسمانی طور پر تھکا...
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کانفرنس 2025 کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔4 روزہ ایکسپو دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس پاک بحریہ کا ایک نمایاں اور کلیدی قدم ہے، جس کا مقصد بحری آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ یہ نمائش پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس نمائش میں دنیا کے تقریباً تمام خطوں سے 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، جن میں 28 بین الاقوامی...
17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ چکی ہیں۔ ????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ???????? Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025 شائقین کرکٹ طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 4 نومبر کو، دوسرا 6 نومبر کو اور تیسرا 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔...
کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ کرپٹو کرنسی کو دیگر کرنسیز میں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر بلوچستان کی سیاسی تاریخ: نصف صدی کے دوران کتنی مخلوط حکومتیں مدت پوری کر سکیں؟ بلوچستان کی سیاسی تاریخ: نصف صدی کے دوران کتنی مخلوط حکومتیں مدت پوری کر سکیں؟ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ،...
امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے ایک اور فلسطینی شہری کو شہید کر دیا ہے، جس کے بعد جنگ بندی کے آغاز سے اب تک شہادتوں کی تعداد 236 ہو گئی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اتوار کو اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں ایک فلسطینی شہری کو نشانہ بنایا، جہاں صبح سے اسرائیلی فوج عمارتوں کو منہدم کر رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مقتول شخص نے جنگ بندی کی لکیر عبور کی اور فوجیوں کے قریب پہنچا، تاہم اس الزام کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے...
( ویب ڈیسک )اوپیک پلس ممالک نے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو کہ روزانہ تقریباً ایک لاکھ 37 ہزار بیرل ہو سکتی ہے، یہ فیصلہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اوپیک اتحاد کے 8 اہم ارکان بشمول سعودی عرب اور روس نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اپنی تیل کی پیداوار میں مزید معمولی اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ اس گروپ نے ورچوئل میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ 137000 بیرل فی یومیہ اضافہ دسمبر سے لاگو ہوگا اور اگلے تین مہینوں تک اس سطح پر رہے گا جو کہ اس سال اپریل سے باقاعدہ اضافے میں توقف کی نشاندہی کرتا ہے۔ لاہور :ڈمپر نے...
افغانستان کے شہر مزارِ شریف کے قریب پیر کی صبح 6.3 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور تقریباً 150 زخمی ہوگئے۔ یہ زلزلہ صرف چند ماہ بعد آیا ہے جب اگست کے آخر میں آنے والے زلزلے اور اس کے جھٹکوں سے 2 ہزار 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان: مزارِ شریف کے قریب زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پہاڑوں میں گھرا ہوا افغانستان مختلف قدرتی آفات کا شکار رہتا ہے، تاہم زلزلے سب سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ہر سال اوسطاً 560 افراد زلزلوں...