2025-06-10@21:15:32 GMT
تلاش کی گنتی: 7018
«کی مدت میں ایک سال کی»:
(نئی خبر)
حج 2025 کے موقع پر سعودی عربین اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے منیٰ میں لگائے گئے عوامی خدمت کیمپوں میں ایک غیرمعمولی اتفاق دیکھنے میں آیا، جہاں 3 جوڑی جڑواں سعودی بھائیوں نے مشترکہ طور پر حجاج کی خدمت کی۔ یہ نوجوان اسکاؤٹس ریاض کے علاقے الربیع میں واقع سول ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق ان جڑواں بھائیوں حسام اور عصام سعید القرنی، عزام اور عمار سلیمان السلیمان، اور ولید اور مہند عبدالحکیم العتیبی کو نہ صرف خون کا رشتہ اور مشابہت جوڑتی ہے بلکہ رضاکارانہ خدمت، اسکاؤٹنگ اور حاجیوں کی خدمت کا مشترکہ جذبہ بھی انہیں یکجا کرتا ہے۔ القرنی برادران نے بتایا کہ اسکاؤٹنگ ان کے لیے محض...
آج بروزجمعرات،5 جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل آپ کو ان دنوں گھر اور بہن بھائیوں کے ساتھ سنبھل کر چلنا ہوگا کشیدگی کا امکان ہے اور وراثتی معاملے کو لے کر بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ غصہ نہیں کرنا ورنہ رشتے ٹوٹ سکتے ہیں۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نئے کام کے بارے میں سوچ رہے تھے وہ اب خود کو اس کے لئے تیار...
کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی۔ جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں انہوں نے ہندوستانی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور انہیں شادی کے رجسٹریشن پیپر پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا دو مختلف دنیاؤں سے آ کر ہم نے محبت کا ایک جہاں بسا لیا۔ ہمارے اختلافات مٹ گئے، ہمارے دل ایک ہو گئے، اور ایک ایسا بندھن بنا جو صدیوں قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے کا سکون، روشنی اور امید بن گئے ہیں۔ آج ہمارا...
راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 62.287 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، جن کی مالیت 67 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے کاک پل کے قریب کی گئی کارروائی میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 9.6 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران اے این ایف اہلکاروں نے 43.2 کلوگرام...
بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، علی امین، مراد شاہ کی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے، خیبرپختونخوا کو حقوق مل رہے ہیں، وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہو گا،علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل میں ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 4۔2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔ذرائع پلاننگ کمیشن نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔این 25 کیلئے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
پرسوں شب جب وہ اپنی 17ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہی تھی، تو کمرے میں اس کی اپنی دوستوں کے ہمراہ کھلکھلاتی ہنسی گونج رہی تھی، نوجوانی کی الہڑ سی خوشبو اور آنکھوں کو خیرہ کر دینے والی ایسی روشنی جو ابھی کاجل اور میک اپ کی تہوں سے مبرا تھی۔ اس کے چہرے پر معصومیت اور مستقبل کے خواب ایک ساتھ جھلک رہے تھے۔ لیکن کیا اسے معلوم تھا کہ کیک کاٹنے والی وہ انگلیاں اگلے دن ٹھنڈی ہو جائیں گی؟ کیا اسے اندازہ تھا کہ یہ اس کی آخری رات ہے جب اس کے کمرے کی کھڑکی سے چاندنی اس پر چھن چھن کر برس رہی ہے اور ابھرتے چاند کی دودھیا روشنی میں وہ اپنی آخری ٹک...
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے واقعے نے ایک بار پھر قومی اور بین الاقوامی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بچوں کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک ایسے بین الاقوامی کلب کا پردہ فاش کیا ہے جہاں 6 سے 10 سال کے مبینہ طور پر گھروں سے بھاگے ہوئے چھوٹے بچوں کو pornography کی جانب راغب کرنا اور اس مواد کو Dark web پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بچوں کا تعلق پست خاندانوں یا یتیم خانون سے ہے۔ اس کلب کو ایک جرمن شہری عرصہ دراز سے استعمال کر رہا تھا۔ ابھی تک صرف یہ ایک مثال ہے ملک میں اور بھی...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن ایونٹ میں سب کی توجہ اس وقت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کی جانب ہوئی جب انہیں پٹ نہیں بلکہ والدہ جولی کے نام کیساتھ پکارا گیا۔ اس موقع پر موسیقار لوئیلا نے اپنا نیا گانا "نائیو” پیش کیا، جس کی پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی کوریوگرافی 19 سالہ شیلو نے ترتیب دی تھی۔ A post common by Pinkvilla USA (@pinkvillausa) ایونٹ کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ شیلو اب ایک نئے نام...
اسلام آباد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب سیاسی طور پر تو بڑی کلیئر بات ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے لوگوں کو استعمال کرنے کے بعد پھر ایک دفعہ اس کو کہیں گے اکڑ گئے ہیں کہ جو مرضی کر لو میں نے تم سے بات کرنی ہے اوراگلے کہہ رہے ہیں کہ نہیں بات کرنی، کرنی ہے تو پہلے معافی مانگو ، صدق دل سے مانگو اور حکومت سے جاکہ بات کرو جواب تو یہ ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ عمران خان کو حقائق کا علم نہیں، اگر وہ 22 مہینے سے...
اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے جانور شماری کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ہے اور اسی طرح دیگر جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے اور گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی ہے۔ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سی ایم بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلی کے پی علی امین، سی ایم سندھ مراد شاہ اجلاس میں شریک قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا، کونسل نے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے، اڑان پاکستان پروگرام اور دیگر سمیت تمام نکات کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈا کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس کو مالی سال 2024-2025 میں معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے نظر ثانی شدہ اشاریے پیش کیے گئے۔ اجلاس کو بتایا...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایک ہزار ارب روپے وفاقی جبکہ 2869 بلین روپے صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کے لیے مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ کی تیاریاں جاری، نان فائلرز کے لیے بُری خبر آگئی اجلاس کو مالی سال 25-2024 میں معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے نظر ثانی شدہ اشاریے پیش کیے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 25-2024 میں 3483 بلین روپے سالانہ قومی ترقیاتی پروگرام پر خرچ کیے جا رہے ہیں، جس میں 1100 بلین روپے وفاق جبکہ 2383 بلین روپے صوبوں کا...
غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ پہلے واقعے میں غزہ کے شجاعیہ محلے میں گشت کے دوران اچانک گلی کے ایک کونے سے فلسطینی بندوق بردار نوجوان نے خودکار ہتھیار سے اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں برسا دیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگیا جب کہ اس حملے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ماسٹر سارجنٹ (ریزرو) 27 سالہ الون فارکاس کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرے واقعے میں غزہ کے قریبی علاقے جبالیہ میں حماس کے ایک ڈرون حملے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) ایک دہائی پہلے حج کے دوران موبائل فون جو معجزے دکھاتے تھے اور موٹر کار سالانہ حج کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ہائی ٹیک ہوتی تھی۔ رواں سال اس میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ سعودی حکام اب حج کی ادائیگی اور مذہبی مشورے پیش کرنے کے لیے تھرمل امیجنگ اور روبوٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ عازمین حج کی حفاظت کے لیے ڈرون، اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کیا ہائی ٹیک حاجیوں کو زیادہ تحفظ دے سکتی ہے؟ سعودی عرب کی Nusuk ویب سائٹ اور اسی نام کی ایک فون ایپلی کیشن عازمین کے زیادہ ہجوم کو...
نوجوانوں میں ذیابیطس (ٹائپ 1 اور ٹائپ 2) دل کی بیماریوں اور ’قبل از وقت‘ موت کی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بچے ذیابطیس کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں ذیبیطس کے باعث اموات کی وجوہات میں انسولین کی پیداوار میں کمی، غیر صحت مند طرز زندگی، تمباکو نوشی، فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال اور موٹاپا شامل ہیں۔ 40 سے زائد برس کی عمر کے افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جوانی میں ذیابیطس کا شکار ہونا بعد کی زندگی میں دل کے امراض اور اموات کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ سنہ 2000 سے سنہ 2020 تک جاری رہنے والی ایک طویل مطالعاتی رپورٹ میں 5...
ساؤتھ افریقن انسٹیٹیوٹ فار ڈرگ-فری اسپورٹس (ایس اے آئی ڈی ایس) نے پروٹیز فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا کے کوکین کے استعمال کی تصدیق کر دی۔ ممنوعہ منشیات کے استعمال کی وجہ سے فاسٹ بولر کو ایک مہینے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقی ادارہ (جو کہ ورلڈ اینٹی-ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کا ایک فریق ہے) پابندی کا سامنا کرنے والے کھلاڑی کی اپیل کی مہلت ختم ہونے کے ایک مہینے بعد منشیات کے ٹیسٹ کے نتائج شائع کر دیتا ہے۔ 3 جون کو ادارے کی جانب سے شائع کی گئی تفصیلات میں کیگیسو رباڈا کے ٹیسٹ نتائج میں بینزوئلیکگونائن کی موجودگی کی تصدیق کی گئی جو کہ کوکین کی کھپت کے نتیجے میں بنتا ہے۔ بینزوئلیکگونائن کوکین کے...
ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافے کے ساتھ 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی، جبکہ دیگر مویشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی دستاویز میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟ دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، اور بھینسیں 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ88 ہزارکا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 کروڑ27 لاکھ31 ہزارسے بڑھ کر3کروڑ31 لاکھ 19ہزارہوگئی جبکہ بکریوں کی تعداد میں 23لاکھ58 ہزارکا اضافہ...
کراچی: ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مارا گیا، جس میں لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چھاپا مار کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے بدر کمرشل ڈی ایچ اے میں چھاپا مارا، جہاں سے فرحان اور علی رضا نامی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان غیر قانونی کرنسی...
سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے دباؤ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی نے انفیکشن کنٹرول کے بنیادی اصولوں کو روند ڈالا ہے۔ سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معذور افراد کے لیے نئی امید، پیراڈرومکس کا دماغی کمپیوٹر انٹرفیس پہلی بار انسانی آزمائش میں کامیاب ہوگئی۔ امریکی بائیوٹیک کمپنی پیراڈرومکس نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی جدید ترین برین کمپیوٹر انٹرفیس (BCI) ٹیکنالوجی کو پہلی بار انسانی مریض کے دماغ میں کامیابی سے نصب کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت خاص طور پر ایسے مریضوں کے لیے زندگی بدل دینے والی ثابت ہو سکتی ہے جو فالج، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ یا ALS (امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسس) جیسی بیماریوں کی وجہ سے اپنے اعضاء کو حرکت دینے سے معذور ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سرجری میں ایک چھوٹی سی چپ نما ڈیوائس کو مریض کے دماغ کے موٹر کورٹیکس میں...
ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن نے آتش فشاں کے پھٹنے کی پیشگوئی کا نیا اور حیران کن طریقہ دریافت کرلیا۔ سائنسدان اب آتش فشاں کے ممکنہ دھماکے کی پیشگوئی درختوں کی سبزی سے کر سکتے ہیں ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق کے مطابق، جب کسی آتش فشاں سے زمین کی سطح کے قریب لاوا آنا شروع ہوتا ہے، تو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور یہی گیس قریبی درختوں کی نشوونما کو بڑھاتی ہے، جس سے ان کے پتے مزید سبز ہو جاتے ہیں۔یہ حیران کن دریافت ناسا اور اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن کے ماہرین نے مل کر کی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درختوں کی سبز رنگت میں اضافہ ایک طرح...
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرار رہی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت برقرار رہی ، عالمی مارکیٹ میں سونا 3357 ڈالر فی اونس ،ایک تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے پر برقرار ہےدس گرام سونا 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے، ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی 3586 روپے پر برقرار رہی
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس بریفنگ کی صدارت کی۔ ایک صحافی نے حال ہی میں یورپی ملک کے ایک رہنما کی جانب سے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران تائیوان اور یوکرین کے مسئلے کے درمیان موازنہ کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔اس بارے میں لین جیئن نے کہا کہ ہم مذکورہ بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے اور یوکرین کے بحران سے اس کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ چین تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کو الجھانے یا مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے ایک...
بیجنگ :تاریخ اکیسویں صدی کی دوسری دہائی میں داخل ہوچکی ہے، دنیا ایک منظم تبدیلی سے گزر رہی ہے جو توقع سے کہیں زیادہ گہری ہے۔سنہ 2017 کے آخر میں شی جن پھنگ نے پہلی بار یہ خیال ظاہر کیا کہ ہم دیکھ رہے ہیں دنیا میں بری تبدیلیاں رونما ہونے جا رہی ہیں، جو گذشتہ ایک صدی میں نظر نہیں آئیں انہوں نے اس بڑِ ی تبدیلی کی وضاحت کے لیے تین پہلووں سے “بے مثال” کے الفاظ کا استعمال کیا ۔ سب سے پہلا یہ کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے احیاء کی رفتار بے مثال ہے ۔ دوسرا یہ ہے کہ سائنسی اور تکنیکی انقلاب سے پیدا ہونے والی صنعتی تبدیلی اور...
نیویارک (نیوزڈیسک)ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آئی نے ریاستہائے متحدہ میں ایک چینی شہری کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں خطرناک حیاتیاتی پیتھوجین اسمگل کرتا تھا۔ یون کنگ جیان نامی اس فرد پر الزام ہے کہ اس نے “فوساریم گرامینیرم” نامی خطرناک فنگس کو اسمگل کیا تھا، جو کہ ایک زرعی دہشت گردی کا ایجنٹ ہے، مشی گن یونیورسٹی میں تحقیق کے لیے، جہاں وہ کام کرتی ہے۔ یہ فنگس “ہیڈ بلائٹ” نامی بیماری کا سبب بن سکتی ہے، جو گندم، جو، مکئی اور چاول کی بیماری ہے، جو انسانوں اور مویشیوں دونوں میں صحت کے اہم مسائل کا باعث بنتی ہے۔ یہ ہر سال دنیا بھر میں اربوں...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...
سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میںجلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔ مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔ قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد81 ہزار 400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 900 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل آمدایک لاکھ 69 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 900 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پر آمد 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 25 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر): آمد25 ہزارکیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد ایک لاکھ 91 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)شہر میں ایک ماہ کے دوران قربانی کی200سے زائد جانور چوری ہو گئے ،مویشی چوری کے 218 ملزمان کو گرفتار کر کی161 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن سے مویشی چوری کی35 ملزمان گرفتار ہوئے۔صدر ڈویژن سی61 اور کینٹ سی44ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔اسی طرح ماڈل ٹائون سی47، سٹی سی25مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا،سول لائنز سی6مویشی چوروں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔سی سی پی او کے مطابق قربانی کے جانوروں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،بیوپاریوں ،خریداروں کو جیب تراشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قربانی کے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام فارمیٹس میں پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلیاں کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے کھیل میں تبدیل ہوئے قوانین جون میں ہونیوالی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں لاگو نہیں ہوں گے، البتہ جولائی سے ون ڈے اور ٹی20 میچز پر انہیں لاگو کیا جائے گا۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے دوران پچھلے اصول کے تحت، پورے 50 اوورز کیلئے 2 نئی گیندوں کا استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب بالرز کو بھی ایڈوانٹیج دینے کیلئے اسپلٹ یوز سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیاکپ کا انعقاد؛ سوالیہ نشان تاحال برقرار اس قانون کے تحت میچز میں 2 ہی گیندیں استعمال ہوں گی لیکن 35ویں اوور کے آغاز سے پہلے، فیلڈنگ...
واشنگٹن : امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ یہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل" کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا۔ ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 21 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 81 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔واضح رہے گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت...
سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت رہنما نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید تین کشمیری ملازمین کی سرکاری ملازمت سے غیر انسانی اور جبری برطرفی کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا...
عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ہرطرف قربانی کے جانوروں کی گہما گہمی ہوتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں اور خاص طور پر جانوروں کو دی جانے والی مختلف خوارکیں سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔ کبھی گائے کو پان کھلانے کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو کبھی گول گپے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص گائے کو برگر میں چارہ ڈال کر کھلاتا نظر آ رہا ہے جسے وہ مزے سے کھاتی ہے۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اس کو ’بیف برگر‘ کہتے ہیں۔ مصباح نبیل کہتی ہیں کہ یہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2025ء) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت نے حالیہ برسوں میں غیرمعمولی ترقی کی ہے، جس کا سہرا اُن وژنری آئی ٹی رہنماؤں کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی جدت، سرمایہ کاری اور قائدانہ صلاحیتوں سے اس صنعت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان رہنماؤں نے نہ صرف کامیاب کمپنیاں قائم کیں بلکہ نئے اسٹارٹ اپس کی سرپرستی کی اور پاکستانی ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے لیے بین الاقوامی منڈیاں کھولیں۔ ذیل میں اُن نمایاں شخصیات کی فہرست پیش ہے جنہوں نے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کو نمایاں طور پر تشکیل دیا۔1۔ Burhan Mirza، آئی ٹی کے معروف صنعتکار، سرمایہ کار اور کاروباری شخصیتBurhan Mirza ایک نمایاں آئی ٹی ٹائیکون اور سرمایہ کار ہیں، جو اپنی حکمت عملی،...
لیون : فرانس کے شہر لیون میں ایک افسوسناک اور اشتعال انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر اسے نذر آتش کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا۔ رون ریجن کی مساجد کی کونسل کے مطابق ملزم مسجد میں داخل ہوا، قرآن پاک کا ایک نسخہ چرایا، اُسے جلایا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے۔ یاد رہے کہ...
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار پولیس اور جیل انتظامیہ کے لیے درد سر اور ایک بڑا امتحان بن چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا جس وجہ سے بہت سے قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تعداد 216 بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے 216 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 91 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے، جب کہ 125 قیدی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کے لیے ان کی تلاش ایک مشکل مہم بنتی جا رہی ہے، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جسمانی اور اعصابی نشوونما میں مسائل کا شکار بچوں کی بحالی کے لیے قائم مرکز کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مرکز امید کی ایک کرن ہے اور ان بچوں کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کا مظہر ہے جو جسمانی یا اعصابی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں آٹزم اور ڈان سنڈروم جیسے امراض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن بالکل واضح ہے کہ ان بچوں کو دیکھ بھال، علاج اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک باوقار اور بھرپور زندگی گزار سکیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ مرکز ایک ہی چھت تلے ایک جامع اور مکمل طور پر مربوط سہولیات...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کا شکار ہوگئیں۔ سونیا حسین کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف اسٹائل کے ساتھ تجربے کرتی نظر آتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب وہ اپنے کسی نئے اسٹائل سے مداحوں کو متاثر نہ کر سکیں تو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ جاتی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog) اداکارہ آج کل اپنی نئی فلم ’دیمک‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران فلم کے مقامی سنیما میں ہونے والے پریمیئر کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کرچکے ہیں، امریکی صدرروس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرینی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔ کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، وزیرخارجہ مارکوروبیو کے پاس ویزے منسوخ...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1573 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس کا سابقہ ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس تھا۔ Post Views: 4
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے نئی کوششیں کر رہے ہیں لیکن تاحال کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں کردار کے حوالے سے گنڈا پور کی ایک اہم شخصیت کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ بھارت کیخلاف پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ یک زبان ہونے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی تعریف ہوئی لیکن گنڈا پور کو عمران خان کے حوالے سے کسی نرمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور نہ کسی سیاسی ریلیف کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں گنڈاپور نے پاک بھارت جنگ کے دوران...
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں نمایاں کمی ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی جس پر انہوں نے اس کی وجہ بھی بیان کر دی۔ بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وزن کم کرنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کر دیں۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، یہ وہ دوا ہے جو عموماً...
بلوچستان کی مٹی میں جتنا رنگ ہے، اتنی ہی سخت بھی ہے۔ اور اس سخت سرزمین کے لوگ بھی خوب سخت جان ہیں۔ اگر آپ کوئٹہ کی مویشی منڈی میں جائیں تو وہاں جانور فروخت کرنے والے سخت جان مرد ہی دکھائی دیں گے لیکن اس بار ایک انوکھا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اسی منڈی کے ایک حصے میں ایک ماں بیٹی اپنے جانوروں کے ساتھ قدم جمائے کھڑی ہیں۔ صدیوں سے مویشی فروخت کرنے کا کام مردوں کے ساتھ ہی جڑا ہوا تھا لیکن اس بار یہ ماں اور بیٹی ایک نئی مثال قائم کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ کا شاید اس لیے لگتا ہے کہ تھوڑا سا وہ آگے پیچھے ہو گیا تھا ، پہلے جنید اکبر کے پاس ذمے داری تھی، پھر ذمے داری علی امین گنڈاپورکے پاس چلی گئی، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ذمے داری عمر ایوب اور سلمان اکرم راجہ جائنٹلی شیئر کریں گے تو اس کیلیے سمبولکلی یہ کہتے ہیں کہ عمران خان خود ہی لیڈ کریں، عہدے کی سچی بات ہے کہ میری تو سمجھ میں نہیں آئی ہے، عمران خان کو کوئی عہدے کی ضرورت نہیں، سب کوپتہ ہے کہ پارٹی کے لیڈر وہ ہیں. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں...
پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی سفارتی کارروائی کے ایک حصے کے طور پر اہم عالمی دارالحکومتوں میں اعلیٰ سطح کے کثیر جماعتی وفود روانہ کر دیے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے نیویارک پہنچ کر اقوام متحدہ میں چین، روس سمیت کئی ممالک کے نمایندوں سے ملاقاتیں کیں۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے جموں وکشمیر کے تنازع کا حل ناگزیر ہے۔ چیئرمین پی پی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعات کے انتظام سے آگے بڑھ کر ان کے مستقل حل کی طرف قدم بڑھائے تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن ممکن ہوسکے۔ حالیہ پاک بھارت عسکری تصادم کے بعد دونوں ملکوں میں...
پاکستانی وفد کے سربراہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی اور نیتن یاہو کی امن کو تباہ کرنے اور نفرت کو فروغ دینے کی پالیسی ایک جیسی ہے جبکہ دونوں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مجرم ہیں۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے ہورہے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میری والدہ بھی دہشت گردی میں شہید ہوئیں۔ بلاول نے کہا کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ان...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔ اشتہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) بحرین، کولمبیا، جمہویہ کانگو، لٹویا اور لائبیریا دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔پانچوں ممالک یکم جنوری 2026 سے رکنیت سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ بھی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں جن کا انتخاب گزشتہ سال عمل میں آیا تھا۔سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہے جن میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کو مستقل رکن کا درجہ حاصل جو کسی فیصلے یا قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ باقی 10 ارکان کا انتخاب جنرل اسمبلی دو سالہ مدت کے لیے کرتی ہے۔یہ انتخاب ہر سال خفیہ رائے شماری کے...
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس کے لیے نئے پرائیوٹ میسجنگ فیچر کا اعلان کر دیا۔ فیچر میں میسجز کے غائب ہوجانے اور ’بِٹ کوائن طرز‘ کی انکرپشن شامل ہوگی۔ ایکس چیٹ ٹول کا متعارف کرایا جانا پلیٹ فارم کو ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں بدلنے کے ایلون مسک کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر خریدنے اور اس کا نام بدل کر ایکس رکھنے کے بعد ایلون مسک پلیٹ فارم میں متعدد تبدیلیاں لائے ہیں اور اس کے ساتھ پے منٹ سسٹم کو جوڑنے اور اس کو ایک ’عالمی مارکیٹ پلیس‘ بنانے منصوبے پیش کیے ہیں۔ ایکس چیٹ (جو کہ اس وقت صرف بِیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہے) صارفین...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی ووٹنگ اکیڈمی میں ’ایکسپریس ‘ کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کو بھی شامل کر لیا۔23 رکنی اکیڈمی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر دوسری پاکستانی ہیں۔ ایوارڈ کے لیے ہر ماہ کے پہلے سے آخری دن تک کی کارکردگی کی بنیاد پر 3،3 مرد اور خواتین کرکٹرزکو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ ان کو آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین ووٹ دیتے ہیں۔ووٹنگ اکیڈمی میں کرکٹ سے وابستہ نمایاں شخصیات بشمول معروف صحافی، سابق کھلاڑی، نشریاتی ماہرین اور آئی سی سی ہال آف فیم کے ارکان شامل ہیں۔ ووٹنگ اکیڈمی اپنے ووٹ ای میل کے ذریعے جمع کراتی ہے ، ووٹنگ...
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی عراق میں موجود رجز (طویل ابھار) اور نہروں کے وسیع نیٹورک کی اصل کا پتہ لگا لیا۔ تحقیق میں حاصل ہونے والے نئے شواہد بتاتے ہیں کہ یہ لکیریں (جو عرصے سے بڑے پیمانے پر موجود زرعی نظام کی باقیات سمجھی جاتی تھیں) ممکنہ طور پر غلام مزدوروں کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہوں۔ بین الاقوامی ماہرین ایک ٹیم نے کچھ ایسے شواہد حاصل کیے ہیں جس سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے۔ اب تعمیرات کی ڈیٹنگ کرانے کے بعد ٹیم کو معلوم ہوا ہے کہ ان تعمیرات کا دورانیہ متعدد صدیوں پر پھیلا ہوا ہے جو کہ نویں صدی عیسوی میں ہونے والی غلاموں کی بغاوت کے وقت میں شروع ہوئی۔ اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) فلسطینی علاقے میں امدادی کارکنوں نے بتایا کہ جنوبی شہر رفح میں امداد کی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں منگل کو 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل اتوار کو بھی امدادی کارکنون نے بتایا تھا کہ امداد لینے کے لیے جانے والے 31 افراد اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔ ترک نے اپنے بیان میں کہا، '' غزہ میں خوراک کی معمولی مقدار تک رسائی کی کوشش کرنے والے پریشان حال شہریوں پر مہلک حملے ناقابلِ قبول ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''تیسرے روز مسلسل، غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام امدادی مراکز کے اردگرد لوگوں کو قتل کیا گیا۔...
کراچی(شوبز ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر برازیل میں اسکائی ڈائیونگ کے دوران موت کے منہ میں چلی گئیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ دعویٰ ایک بھارتی صارف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 12 مئی کو شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کو اسکائی ڈائیو کے دوران بظاہر بیلٹ ٹوٹنے کے بعد کھائی میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کیپشن میں اس نے لکھا، ’پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حادثاتی موت ہوگئی ہے۔‘ View this post on Instagram A post shared by SUFIYAN KHAN (@mystic.sufiyan) سوشل میڈیا...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو جو سبق سکھایا وہ زندگی بھر نہیں بھولے گا،جب مورخ پاکستان کی تاریخ لکھے گا، خیبرپختونخوا کے عوام کی اس 77 سالہ تاریخ میں جو عظیم قربانیاں اور جدوجہد ہیں، وہ ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھی جائیں گے۔پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی...
سائنس دانوں نے ایک خاص قلم بنایا ہے جو ہاتھ کی حرکت کا جائزہ لے کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے رعشے کی ابتدائی علامات کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ یہ جدت بیماری کے لیے تشخیص کا سستہ ذریعہ فراہم کر سکے گی۔ یہ ڈیوائس اعصابی بیماری سے متاثر یا بیماری سے پاک افراد کے لکھنے کے طریقے میں فرق شناخت کر سکتی ہے۔ نشان دہی کی جانے والی علامات میں ہاتھوں میں جھٹکے آنا اور ہاتھوں اور جسم کی حرکت کا خراب ہونا شامل ہیں۔ رعشے کا مرض الزائمر کے بعد دوسری سب سے عام اعصابی بیماری ہے۔ تاہم، ماہرین کی قلت کی وجہ سے کم آمدنی اور متوسط آمدنی والے ممالک میں مریضوں کی موٹر اسکلز...

’یہ پہلگام میں نشانہ بننے والوں کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں یا گانا گانے؟‘، پارلیمانی وفود کی حرکتوں پر بھارت میں غصہ
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کے 45 پارلیمانی اراکین پر مشتمل 7 وفود ان دنوں دنیا کے 32 ممالک کے دوروں پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران بھارتی وفد نے پہلگام حملے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ کشیدگی کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنا تھا۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے اس وفد پر بھارتی صارفین ہی تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کیونکہ وفد میں شامل خاتون اپنے دورے کے دوران گانا گاتی نظر آ رہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلگام میں 26 لوگ جان سے گئے اور چار حملہ آوروں میں سے ایک کو بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔...
دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔ مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش...
کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے کراچی انٹر بورڈ کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی 7 سال کی فیس معاف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار پر مشتمل سندھ کابینہ کی سب کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی کے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کی سات سال کی فیس معاف کر دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلے کے بعد سات سال کی فیس معاف کرنے کی مد میں ایک ارب 27 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، اجلاس کو بتایا گیا کہ مالی سال 2017-18 سے لے کر 2023-24 تک گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کی فیس معاف کر دی...
پنجاب کابینہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے تیار کردہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جسے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پالیسی کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صوبہ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع پالیسی کو باضابطہ منظوری حاصل ہوئی ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بچوں کے تحفظ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا۔آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کے زیر اہتمام حج میڈیا فورم کے عنوان سے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد حج اور میڈیا کے نظام کو مربوط طریقے سے ہم آہنگ کرتے ہوئے 2025 کے حج سیزن کی جامع اور جدید کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ اس منفرد اقدام کے تحت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اسٹوڈیوز اورعالمی میڈیا نمائندگان کی شراکت سے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جو نہ صرف حج سروسز میں ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کرے گا بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے مستند اور بامعنی مواد کی تیاری کو بھی فروغ دے گا۔ فورم کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل میڈیا ہب بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے حج کے...
پاکستان کے سپر اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گُرو” کا پشتو ویڈنگ سانگ "سادہ اشنا” ریلیز کر دیا گیا۔ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم "لو گُرو” کا ایک اور گانا "سادہ اشنا” ریلیز ہوچکا ہے جس میں ماہرہ خان کی دلہن بنی جھلک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس پشتو ویڈنگ سانگ کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ "سادہ اشنا” ایک شادی کا گانا ہے جس میں پشتو ثقافت کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس گانے میں ماہرہ خان ایک روایتی پشتون دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور پوری کاسٹ کے ہمراہ پشتون طرز کا رقص پیش کرتی نظر آئیں۔ فلم میں...
اگر آپ بھی 90 کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو یقیناً زکوٹا جن کا ’’مجھے کام بتا دو، میں کیا کروں؟‘‘ جیسا کوئی ڈائیلاگ آج بھی آپ کی یادوں میں تازہ ہوگا۔ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو اب اعلیٰ معیار (ایچ ڈی) میں دوبارہ جاری کر دیا ہے، اور وہ بھی یوٹیوب پر۔ یعنی اب وقت اور دن کی قید کے بغیر، جب چاہیں، جہاں چاہیں! یہ شہرۂ آفاق بچوں کا ڈرامہ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر عمر کے افراد کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ جادو، مہم، مزاح اور سبق آموز کہانیاں اس شو کا خاصا تھیں۔...
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں قربانی کا عمل عوام، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے، پر مالی بوجھ بن سکتا ہے، لہٰذا اس سال سنت قربانی ترک کر دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال قربانی سے گریز کریں۔ وزیرِ اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق نے سرکاری میڈیا کے ذریعے شاہ محمد ششم کا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی اور موسمیاتی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور ان کی افزائش نسل کو خطرات لاحق...

ٹرمپ کی محصول کی دھمکیوں سے بچنے کے لئے بھارت جلد امریکہ سے تجارتی معاہدہ کرےگا: امریکی سکریٹری تجارت
امریکی سکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنِک نے بھارت کے ساتھ جلد تجارتی معاہدہ طے ہو جانے کی امید ظاہر کی تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محصول کی دھمکیوں سے بچا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آپ کو مستقبل قریب میں امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک معاہدے کی توقع کرنی چاہئے، انہوں نے بہت زیادہ امید کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس انڈیا سٹریٹجک پارٹنرشپ فورم کو بتایا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔ٹیرف کے ایک مضبوط حامی لٹنِک نے بھارت سے ٹیرف مذاکرات پر کہا، میرے خیال میں انہیں ایک معقول اور مناسب سطح پر لانے پر مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں تاکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تجارتی شراکت دار بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی...
غزہ فلسطین کاایک چھوٹاساساحلی علاقہ ہےجس کی سرحدیں اسرائیل،مصراوربحیرہ روم سے ملتی ہیں۔ اس کی آبادی تقریبا23لاکھ ہے اوریہ دنیاکے سب سے گنجان آباداورمحروم علاقوں میں شمارہوتا ہے۔ 2007ء سےغزہ پرحماس کی حکمرانی ہے،جو اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد آزادی میں مصروف ہے۔ اکتوبر2023ء میں حماس اوراسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے بعدغزہ ایک شدید انسانی بحران کاشکارہوگیا۔اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے مئی2025میں ایک نئی پالیسی کی منظوری دی جس میں غزہ پرقبضہ،حماس کوختم کرنے کیلئے بھرپور کارروائیاں ،اورانسانی امداد پر کنٹرول جیسے نکات شامل تھے۔یہ پالیسی داخلی سیاسی عوامل اوربین الاقوامی سفارتی چیلنجزکے بیچ میں متوازن ہونے کی بجائے تنازع کو مزید گہرا کر رہی ہے۔ منصوبہ کے مطابق غزہ میں فوجی کارروائیوں میں...
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 73 ویں میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ڈنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے 297 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ اس میچ میں کرن کے سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔ چارلی ٹیئر 80 رنز، فن لے میک...
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ (کیب) بل 2025ء کی منظوری دے دی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خود مختار ہوگا۔ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترامیم، نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بورڈ سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمت عملی کی نگرانی کرے گا۔ کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے تحت خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پروجیکٹ کے بعد کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے پی حکومت کا دوسرا بڑا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کرلی،4افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈائون کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا،ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد اس کے پیٹ سے 55 گرام...
کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے...
کراچی:گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا، اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی، قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا...

ایک ارب کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری 400ارب کٹوتی ہوگی : آدھے سے زیادہ بجٹ قرض ادائیگی میں جائیگا ‘ 118منصوبے بے بند : ٹیکس نیٹ بڑھانے ، چوری روکنے کیلئے قومی مہم کی ضرورت : احسسن اقبال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) اے پی سی سی نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ 118 سے زائد غیر ضروری منصوبے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 10ہزار ارب روپے کی لاگت کے منصوبوں کا تھرو فارورڈ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ کا ترقیاتی پروگرام وفاق سے بڑھ گیا۔ پیٹرولیم کے نرخ کم نہ کر کے حاصل ہونے والے120 ارب روپے بلوچستان کی سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 644ارب روپے خرچ ہوں گے۔ اے پی سی سی کے اجلاس میں سندھ کے وزراء، کے پی کے مشیر خزانہ، بلوچستان کے وزیراعلی نے ویڈیو لنک پر جبکہ پنجاب کی...
خان پور+ ظاہر پیر+بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) غربت، افلاس اور بھوک نے اولاد کو باپ کے لیے بوجھ بنا دیا۔ سردار گڑھ میں باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں کھلا کر خود کشی کر لی۔ ترجمان ہسپتال کے مطابق زہرخورانی سے باپ اور 2 بیٹے دم توڑ گئے۔ دم توڑنے والوں میں 32 سالہ عبدالرحمان،11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان شامل ہیں۔ 7 سالہ آصفہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق والد نے 2 بیٹوں اور بیٹی سمیت گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لی تھیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بیٹے گونگے، بہرے تھے۔ والد عرصہ سے بیروزگار تھا، بچوں نے عید کے نئے کپڑوں کی فرمائش کی تھی۔بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے...

اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دینگے جو آپ کیلئے سبکی کا باعث بنے گی چیف ایکشن کمشنر
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، کوشش ہے...
راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد...
نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز "ویڈنزڈے” سیزن 2 کا 6 منٹ طویل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ نیٹ فلکس کی مقبول ویب سیریز "ویڈنزڈے” کے سیزن 2 کی پہلی قسط "Here We Woe Again” کے ابتدائی چھ منٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جو نیٹ فلکس کے 2025 کے ایونٹ Tudum پر پیش کیا گیا ہے۔ اس بار بھی سیریز کی مرکزی نوجوان اداکارہ جینا اورٹیگا، ویڈنزڈے ایڈمز ایک نئی سنسنی خیز مہم پر نکلتی ہے اور اب کی بار اس کا ہدف ہے ایک مشہور زمانہ سیریل کلر کو ڈھونڈ کر اس سے انتقام لینا ہے۔ فلیش بیک میں دکھایا گیا ہے کہ ویڈنزڈے بچپن سے ہی اس مجرم کو تلاش کرنا چاہتی ہے اور چھ سال...
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن غزہ پر حملوں کے بند ہونے اور محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اگر پوری دنیا بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے، تو وہ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے تحت تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون کو ایک بالسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ فارس نیوز کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی مدد کے لیے، نسل کشی کے جرائم، غزہ کی جان بوجھ کر قحط سالی، اور مسجد الاقصیٰ کی...
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ یمن غزہ پر حملوں کے بند ہونے اور محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اگر پوری دنیا بھی ان کا ساتھ چھوڑ دے، تو وہ اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے تحت تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریون کو ایک بالسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔ فارس نیوز کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا کہ یمن فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی مدد کے لیے، نسل کشی کے جرائم، غزہ کی جان بوجھ کر قحط سالی، اور مسجد الاقصیٰ کی...
لاہور: ملتان ڈویژن میں مبارک پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین کے حادثے کی ابتدائی جوائنٹ سرٹیفیکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق بوگی کی مینٹیننس نہ ہونے سے بوگی ہاٹ ایکسل ہوگئی۔ ہاٹ ایکسل ہونے سے پن ٹوٹ گئی جس سے بوگی کے نیچے سے پوری ٹرالی باہر نکل گئی۔ ٹرین حادثے سے ریلوے کی 2 بوگیوں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگئے جس کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ریلوے حکام نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے گریڈ 19 کے 3 افسروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ ان بے چاروں کو احتجاج کا رائٹ تو دے دیں اگر وہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو کرنے دیں، مولانا تو بہت اچھے آدمی ہیں،نوید صاحب کہہ رہے تھے کہ گورنمنٹ ان کو سیریس نہیں لے گی، یقین کریں گورنمنٹ بہت سیریس لے گی گورنمنٹ کے اس احتجاج کو اور اس کے بعد آپ کو یہ آنیاں اور جانیاں پھر نظر آنا شروع ہو جائیں گی،کبھی پرائم منسٹر صاحب جا رہے ہوں گے، کبھی بلاول صاحب جا رہے ہوں گے اور پھر 73 کے آئین کے تناظر میں مولانا مان جائیں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے...
اردو صحافت میں افریقہ کا ذکر ہوتا بھی ہے تو انسانی اسمگلنگ ، خانہ جنگی ، قحط سالی اور پسماندگی کے حوالے سے ہوتا ہے۔ کبھی کبھار منڈیلا ، نکروما ، لوممبا یا سنکارا جیسے انقلابیوں کا مختصر ذکر بھی ہو جاتا ہے۔مگر آج کا افریقہ کیا سوچ رہا ہے اور وہاں کیا تبدیلیاں انگڑائیاں لے رہی ہیں۔ہم میں سے اکثر اس کی کھوج کے بارے میں سوچتے بھی نہیں۔ اس پس منظر میں ان دنوں سوشل میڈیا پر افریقی نوجوانوں کی آنکھ کا تارہ اگر کوئی ہے تو وہ ہے مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو کا فوجی صدر سینتیس سالہ کیپٹن ابراہیم ترورے۔ دو ہزار بائیس میں سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس کی حاشیہ بردار حکومت کا تختہ پلٹنے...