اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے ایڈوائزر خارجہ امور توحید حسین سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں باسمتی چاول سے لدا پاکستانی جہاز آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کی مونگلا بندرگاہ پہنچے گا
ترجمان کے مطابق 5 ماہ کے دوران ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہے، ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان شفقت علی خان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو سراہا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تجارت اور عوامی روابط میں مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش اور پاکستان میں فروغ پاتے تعلقات پر بھارت سیخ پا
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ایڈوائزر خارجہ امور بنگلہ دیش پاکستان ترجمان دفتر خارجہ توحید حسین دوطرفہ تعلقات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ایڈوائزر خارجہ امور بنگلہ دیش پاکستان ترجمان دفتر خارجہ توحید حسین دوطرفہ تعلقات وی نیوز اسحاق ڈار بنگلہ دیش
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں۔چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر مملکت کی آنے والی سالگرہ کے موقع پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔