کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:
ہفتے کو شہر میں انتہائی گرم موسم ریکارڈ ہوا، دن بھر گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی،ہوا میں نمی کا تناسب صرف 15 فیصد ہونے کے باوجود درمیانے درجے کی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ آج(اتوار)کو بھی گرم دن متوقع ہے۔
حالیہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا، ہفتے کو دن بھر گرم و خشک موسم جبکہ شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلیں، دن بھر تیز چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی، دن کے وقت گرم ریگستانی ہواؤں کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود جذوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
لاہور:محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارشوں کا امکان ہے۔ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کے امکانات ہیں، شہری اسموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ کسان اپنی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں۔