Express News:
2025-04-25@02:38:18 GMT

چیمپئنز ٹرافی کس کی ؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

کراچی:

چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا،8 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی جنگ اب 2 سائیڈز تک سمٹ آئی، نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں، دونوں میں سے ایک سائیڈ مقدر کی سکندر ثابت ہوگی.

کیویز نے حریف ٹیم کی پارٹی اجاڑنے کی ٹھان لی، اسپن کے ساتھ پیس اٹیک سے بھارت کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو گی، راچن رویندرا، ڈیوون کونوے اور ول ینگ کے کندھوں پر توقعات کا بوجھ ہے، کین ولیمسن کا تجربہ بھی کام آئے گا.

 

دوسری جانب دبئی کی ہوم گراؤنڈ جیسی موافق کنڈیشنز بلو شرٹس کااعتماد آسمان پر پہنچا رہی ہیں،اسپن ہتھیار ایک بار پھر کیوی بیٹنگ کو چھلنی کرنے کیلیے بے چین ہیں،روہت شرما، شبمن گل، ویراٹ کوہلی اور شریاس آئر کی موجودگی نے بیٹنگ کو طاقتور بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کا خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں، بظاہر بھارتی ٹیم کا پلڑہ بھاری دکھائی دے رہا ہے جو اپنے تمام میچز دبئی میں ہی کھیل چکی، اس وجہ سے اسے کنڈیشنز سے اچھی طرح واقفیت حاصل ہوچکی،ٹیم فیصلہ کن معرکے میں بھی اسی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی.

پچ سے اسپنرز کو مدد ملنے کا امکان ہے ، بھارتی الیون میں 4 اسپن بولرز اعتماد کو مزید تقویت پہنچا رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں ورون چکرورتی نے اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا، انھوں نے کیویز کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں اڑائی تھی، اس بار بھی ان سے نیوزی لینڈ کے خلاف ویسی ہی کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے. 

ان کے ساتھ اسپن اٹیک میں رویندرا جڈیجا، کلدیپ اور اکشر پٹیل موجود ہیں ، انجری کی وجہ سے طویل عرصے بعد ٹیم میں واپس لوٹنے والے پیسر محمد شمی بھی تباہی ڈھانے کیلیے تیار ہیں، وہ اب تک 8 شکار کے ساتھ میٹ ہنری کے بعد ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب بولر ہیں، انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 3 اہم شکار کیے تھے. 

ٹورنامنٹ میں بھارت ہی واحد ٹیم ہے جس نے اب تک اپنے چاروں میچز میں حریف سائیڈز کو آؤٹ کیا، بھارت کی طاقتور بیٹنگ لائن میں روہت شرما، شبمن گل، ویراٹ کوہلی اور شریاس آئر موجود ہیں. 

یہ 2000 کے چیمپئنز ٹرافی فائنل کا ’ری میچ‘ ہے تب کیوی ٹیم نے بھارت پر فتح حاصل کی تھی، 2019 ورلڈکپ سیمی فائنل اور 2021 کے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کو شکست دے چکی، دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھی سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے.

اس بار بھی نیوزی لینڈ فیصلہ کن میچ میں کامیابی کیلیے بے قرار ہے، اگرچہ دبئی میں ہی اسے بھارت کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا مگر ٹیم اس ناکامی کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے. 

کیوی اوپنر پیٹر ینگ نے کہا کہ ہم گروپ میچ میں ملنے والے تجربے سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں، میں اب زیادہ سنبھل کر حریف بولرز کا سامنا کروں گا ،ہمارے بولرز بھی اب بھارتی بیٹرز کے خلاف نئی حکمت عملی سے میدان سنبھالیں گے۔

ول ینگ کے ساتھ راچن رویندرا اور ڈیوون کونوے نے رواں ایونٹ میں کیوی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے، رویندرا ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے ،انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل اور بنگلہ دیش سے گروپ میچ میں سنچریاں بنائیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ بھارت کو اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا، کنڈیشنز ان کیلیے تھوڑی موزوں ہوسکتی ہیں مگر ہم اچھے کھیل سے کامیابی کیلیے ْپراعتماد ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کے خلاف

پڑھیں:

اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی


اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔

مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔

ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش  لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر