پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
سٹی42: پاکستانی طالب علم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے، وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔
موسیٰ ہراج کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، موسیٰ ہراج وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس سے قبل محترمہ بے نظیربھٹو،احمد نواز اور اسرار کاکڑ بھی پاکستان سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں یونین کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے صدر منتخب
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
لاہور (نیوز ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن اب سے پی ایچ ڈی طلبا و طالبات کو روزگار فراہم کرے گا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے کل آخری روز ہے، منتخب پی ایچ ڈی کرنیوالے طلبا و طالبات کو 1 سال کیلئے جامعات میں تعینات کیا جا ئیگا، منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق گزشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدوارپروگرام کیلئے اہل ہوں گے، امیدواروں کی عمر کی حد 40 سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے، منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلی ٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4 ہفتوں کی تربیت دی جائے گی، پی ایچ ڈی امیدوار آج شام تک ایچ ای سی کے پورٹل پردرخواست دے سکیں گے۔
سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی