کھیل پر دھیان ہے، روزے کی قضا بعد میں کروں گا، شامی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بھارتی پیسر محمد شامی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران چمپئینز ٹرافی میں کھیل پر دھیان ہے، روزے کی قضا بعد میں کروں گا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چمپئینز ٹرافی کے کامیاب فاسٹ بالر محمد شامی نے صحافیوں سے گفتگو کی۔
محمد شامی سے جب رمضان المبارک میں روزوں سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ملک کا معاملہ ہے ، بھارتی پروفیشنل کرکٹرز کیلئے شیڈول تیار کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔
انھوں نے قبول کیا کہ رمضان میں میچز کھیلنا مشکل ہوتا ہے مگر یہاں ملک کا سوال ہے اسی لئے پلیئرز کو کھانے اور نیند کو پورا کرنا ہوتا ہے اور ٹریننگ کے بعد بحالی کیلئے ہدایات پر عمل کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ محمد شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے تین اہم وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری---فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا؟
صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔