ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا ہے اور اس حوالے سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ مزید افغان مہاجرین کو جگہ دینے سے قاصر ہیں جبکہ سرحدوں کی نگرانی سخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو زبردستی کے بجائے منظم طریقے سے انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کی تھی۔وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے کا حکم دیا تھا اور ملک نہ چھوڑنے پر یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کی وارننگ دی تھی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک،وفاقی وزیرکا نوٹس
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کو ملک سے
پڑھیں:
اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب
اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریب پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارلیمنٹ لاجز کے زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی جلد اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے، اس مقصد کے لیے تین شفٹوں میں کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2012 سے رکے ہوئے منصوبے کی تکمیل سے پارلیمنٹرینز کو رہائش کی معیاری سہولتیں فراہم ہوں گی، پارلیمنٹ لاجز سمیت عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عوامی وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، دورے میں ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوام متحدہ رپورٹ حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم