اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع ریاست کرناٹک کے کوپال ٹاؤن میں ایک اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی بھارتی میزبان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہفتے کے روز دیے گئے پولیس اہلکار رام ایل اراسدی کے بیان کے مطابق یہ دونوں خواتین جمعرات کی رات ستارہ بینی کر رہی تھیں جب موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے ان سے آ کر پیسے مانگے۔

اراسدی کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر ان خواتین کے ساتھ تین مرد سیاح بھی موجود تھے، جن میں سے دو بھارت سے تھے اور ایک امریکہ سے۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں ملزمان کی سیاحوں کے ساتھ بحث ہوئی، جس کے بعد ملزمان نے تینوں مردوں کو قریب واقع ایک کینال میں دھکا دے دیا اور دونوں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

(جاری ہے)

تینوں مرد سیاحوں میں سے ایک کی کینال میں ڈوبنے سے موت واقع ہو گئی اور ان کی لاش ہفتے کو بر آمد کی گئی، جبکہ باقی دونوں سیاحوں نے تیر کر اپنی جانیں بچائی۔

پولیس اہلکار اراسدی نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے ہفتے کے روز تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے اقدام قتل، گینگ ریپ اور چوری کے شبہے کی بنا پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ ملک کے نیشنل کرائم بیورو ریکاڑز کے مطابق 2022ء میں وہاں پولیس نے 31,516 ریپ کے کیسز ریکارڈ کیے تھے، جو 2021ء کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ تھے۔ تاہم اس نوعیت کے کیسز کی اصل تعداد ممکنہ طور پر اس سے کہیں زیادہ ہی رہی ہو گی کیونکہ بھارت میں جنسی زیادتی کو ایک سٹگما یا سماجی داغ سمجھا جاتا ہے، عموما لوگ ایسے کیسز رپورٹ کرنے سے کتراتے ہیں اور وہاں متاثرہ افراد کا پولیس پر اعتماد بھی کم ہے۔

پچھلے سال اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی بیوی کا بھارت میں ریپ کیا گیا ہے۔ بعد میں یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی تھی۔ اسی طرح ایک امریکی خاتون نے بھی کہا تھا کہ ملکی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں ان کے ساتھ ریپ کیا گیا، جبکہ 2022ء میں ایک برطانوی سیاح کا ان کے پارٹنر کی موجودگی میں بھارتی ریاست گوا میں ریپ کیا گیا۔

م ا / ر ب (اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت میں کے ساتھ تھا کہ

پڑھیں:

ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

ڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الجولانی کیجانب سے قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کا پہلا اشارہ
  • شہریوں کی ایران اور عراق اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • عوام اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریں، انجمن تاجران بلوچستان
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • ہنی ٹریپ گینگ کے 16 کارندے گرفتار، راولپنڈی پولیس کے 5 پولیس اہلکار اور خواتین بھی شامل
  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات