دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔

آج بھارت اور نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 25 سال بعد مدمقابل ہیں، 25 سال قبل نیروبی میں کھیلےگئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو کرس کینز کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے جارہا ہے جب کہ نیوزی لینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلےگا۔

دونوں ٹیمیں دو بار چیمپئنز ٹرافی میں آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں نے ہی ایک ایک میچ جیتا ہے۔

کراچی: رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نیوزی لینڈ

پڑھیں:

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • یورپین چیمپئنز اسپین کو شکست، پرتگال نے دوسری بار نیشنز لیگ ٹائٹل جیت لیا
  • ماورا اور امیر کی عید کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں
  • بنوں میں اہم جرگہ، فتنۃ الخوارج اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • پاکستان کو 30 سیکنڈ میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی حملہ کیا یا نہیں، بلاول بھٹو
  • سکھر: بھینس کے معاملے پر دو گروہوں میں جھگڑا، 3 افراد قتل
  • بھارتی جارحیت کا فوری فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، وزیر اعظم
  • انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و ستم کیخلاف آواز بلند کریں، میر واعظ
  • امریکی عدالت نے حکومتی محکمے کو ذاتی معلومات تک رسائی دیدی
  • شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق