شعیب ملک کی شادی شدہ زندگی ’’سنی سنائی باتوں‘‘ نے برباد کی؟ کرکٹر نے مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی زندگی کے تجربات سے سیکھے گئے ایک اہم سبق کو شیئر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے سے نہ صرف رشتے خراب ہوتے ہیں، بلکہ یہ ذہنی پریشانیوں کا باعث بھی بنتی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شعیب ملک نے اپنی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اگرچہ انہوں نے اپنی شادیوں اور طلاق کے حوالے سے براہِ راست کوئی بات نہیں کی، لیکن انہوں نے اپنے تجربات سے حاصل ہونے والے اسباق کو نہایت سادہ اور واضح انداز میں بیان کیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے تجربات سے سیکھے گئے سبق کو اپنے سننے والوں کے ساتھ کیسے شیئر کریں گے۔
شعیب ملک نے کہا، ’’یہ بہت سادہ سی بات ہے جو ہمارے کلچر سے جڑی ہوئی ہے۔ میرا مشاہدہ ہے کہ ہم سنی سنائی باتوں پر بہت جلد یقین کر لیتے ہیں۔ یہ بات ہمیں فرسٹریشن کی طرف لے جاتی ہے اور سب سے بڑھ کر، یہ ہمارے رشتوں کو خراب کر دیتی ہے۔‘‘
پاکستانی کرکٹر نے مزید کہا، ’’لوگ بہت سی سنی سنائی باتیں کرتے ہیں، لیکن آپ کو انہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔ اگر کسی نے کچھ بول دیا تو فطری طور پر غصہ آتا ہے، کیونکہ ہر شخص کی فطرت مختلف ہوتی ہے۔ کچھ لوگ ایسی باتوں کو سن کر بھول جاتے ہیں، کچھ کے دماغ میں یہ بات کچھ دنوں تک رہتی ہے، جب کہ کچھ لوگ فوری ردِ عمل دیتے ہیں۔ لیکن بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایسی باتوں کو نظر انداز کریں اور مثبت ماحول میں رہیں۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ زندگی میں سکون حاصل کرنے کےلیے مثبت سوچ اور مثبت ماحول ضروری ہے۔ ’’ہم سب کو زندگی میں سکون چاہیے، اور یہ سکون صرف مثبت ماحول اور سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کرنے سے ہی مل سکتا ہے۔ ورنہ آپ خوامخواہ خود کو مصروف رکھتے ہیں۔ آپ کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا، لیکن کسی نے کچھ بول دیا اور آپ اسے سوچ سوچ کر خود کو پریشان کرتے رہتے ہیں۔‘‘
شعیب ملک نے اپنے سننے والوں کو زندگی کا سبق دیتے ہوئے کہا، ’’اللہ نے ہمیں دل، دماغ، ہاتھ، پیر جیسی بے شمار نعمتیں دی ہیں۔ ہمیں انہیں مثبت چیزوں میں استعمال کرنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے میمز بنانے والوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’ہنسی مذاق ضرور کریں، اچھی میمز بنائیں، لیکن یہ مذاق سنجیدگی یا ذاتی حملے کی شکل اختیار نہ کریں۔ اچھی میمز وہ ہوتی ہیں جن میں ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کیا جاتا ہے، نہ کہ کسی کو نیچا دکھایا جاتا ہے۔‘‘
شعیب ملک کی ان باتوں کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس کررہے ہیں کہ ان کی ثانیہ مرزا سے تعلقات خراب ہونے اور طلاق کی وجہ ’’سنی سنائی باتیں‘‘ ہوسکتی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنی سنائی باتوں شعیب ملک نے انہوں نے
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی
اسلام آباد:26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزا سنا دی۔
ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان (تحریک انصاف کے کارکنوں) کو 66 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے 3 مقدمات (تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ ترنول میں ایک) کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزا سنائی جب کہ ایک کارکن کو بری کردیا۔
فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔