پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔
احمد اقبال نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس 20 مارچ تک نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی معائنہ ٹیم 20 مارچ تک رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں مالی بد عنوانی مارچ تک کے دور
پڑھیں:
سرفراز بگٹی کی انڈیا میں وفات پانیوالے پاکستانی شہری کی مدد کی ہدایت
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خاتون کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آریان کی میت اور اہلخانہ کی واپسی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیر علاج وفات پاجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی ہسپتال کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے حکومت بلوچستان نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ بھارت سے آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان ادا کر رہی ہے۔ صوبائی بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے۔ تمام تر معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے صوبائی حکام کو آریان کی ڈیڈ باڈی اور لواحقین کی واپسی تک تمام تر معاملات میں مکمل رہنمائی اور معاونت کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آریان کی والدہ کی ویڈیو زیر گردش ہے۔ جن کا دعویٰ ہے کہ انکا تعلق بلوچستان سے ہے اور ان کا بیٹا بھارت میں زیر علاج تھا۔ خاتون نے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی۔