اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ، سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔

اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، آئے روز بنیادی اشیائے کی قیمتوں میں نہ رکنے والا اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ملتان میں سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوگیا، فی بیگ کی قیمت 1325 روپے ہو گئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار بلکل نہیں اوپر سے سیمنٹ بھی مہنگی ہوتی جا رہی ہے، سیمنٹ کا بیگ پہلے 1300 کا تھا اب 1325 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسکو یہیں پر قابو کیا جائے ایسا نہ ہو دوبارہ 1500 تک چلا جائے، کسی ملک میں بھی پراپرٹی کی لین دین پر ٹیکس نہیں،پراپرٹی کی لین دین پر ٹیکس ختم کیا جائے۔
ٹیکس کی وجہ سے لوگ نہ پراپرٹی لے رہے ہیں اور نہ بنوا رہے ہیں، اس وقت فوڈ انڈسٹری کے علاوہ ہر کاروبار سلو ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا ڈیجیٹل پرائزبانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فی بیگ کی قیمت

پڑھیں:

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد:

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔

سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔

 نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی بحران، پی اے سی نے شوگر ملز مالکان کے نام طلب کر لیے
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
  • فیڈرل لاجز میں مقیم اعلیٰ سرکاری افسران پر کرایہ کے کتنے واجبات ہیں؟
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، قیمت میں کمی کا امکان
  • جاپان کے عوام مہنگائی کو ’برائی‘ کیوں نہیں سمجھ رہے؟
  • عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • گیس کی فی یونٹ قیمت میں 590 روپے کا ہوشربا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی
  • کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے کا نوٹی فیکشن جاری
  • کراچی میں بھی چینی کی قیمت میں من مانا اضافہ، انتظامیہ سرکاری نرخ پر اطلاق میں ناکام