سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی شکیل احمد خان کی نمازِ جنازہ صوابی میں ادا کر دی گئی۔
شکیل احمد کی نمازِ جنازہ مشتاق احمد نے پڑھائی، امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر سمیت دیگر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درججماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
دوسری جانب سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
واقعے کی ایف آئی آر تھانا کالو خان صوابی میں درج کی گئی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کامران نے گھر کے باہر شکیل خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزم نے اپنے والد کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔
واضح رہے کہ مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا واقعہ کل پیش آیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی ایف آئی آر کے بھائی کے قتل خان کے
پڑھیں:
وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات
پاکستان کے نوجوان وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات۔
امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مطلع کیا ہے کہ ان کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی ہوئی ہے۔
Met Elon Musk’s dad.
Requested that the markets finally have great momentum – let’s not mess it up!
The world needs Tesla and Trump in the same group chat! ????
Peace and Build pic.twitter.com/eFZKKvCMXY
— Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) June 6, 2025
بلال بن ثاقب نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے، جس کے درج ہے کہ ’مارکیٹوں میں آخر کار زبردست رفتار ہے – آیے اس میں گڑبڑ نہ کریں!‘۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’دنیا کو ایک ہی گروپ چیٹ میں ٹیسلا اور ٹرمپ کی ضرورت ہے!‘۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر مملکت ان دنوں واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بلال بن ثاقب نے بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا
اس دورے کے دوران انہوں نے حال ہی میں واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سینیٹرز، کانگریس اراکین، اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ڈیجیٹل اثاثوں، بلاک چین ریگولیشن، اور مالیاتی جدت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔
بلال بن ثاقب نے سینیٹر سنتھیا لُمس سے ملاقات کی، جو ’لومس-گیلیبرینڈ ریسپانسبل فنانشل انوویشن ایکٹ‘ کی شریک مصنفہ ہیں اور ’بٹ کوائن ایکٹ‘ کی حامی ہیں، جس کا مقصد بٹ کوائن کو اسٹریٹجک ریزرو اثاثہ قرار دینا ہے۔
انہوں نے سینیٹر بل ہیگرٹی، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹِم شیہی، اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں، جو کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے حامی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر
اس کے علاوہ، بلال بن ثاقب نے سینیٹر ٹیڈ کروز، کانگریس مین ٹرائے ڈاؤننگ، کانگریس مین رائن زِنکے، کانگریس مین رک میک کارمک، اور کانگریس مین ڈیرک وین آرڈن سے بھی ملاقاتیں کیں۔ یہ تمام افراد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق پالیسی فریم ورک کی تشکیل میں سرگرم ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ایسوسی ایٹ کاؤنسل کیون کلائن اور اوگونا ایزے سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلال بن ثاقب نے کہا، ہم یہاں سیکھنے، سننے، اور اپنا حصہ ڈالنے آئے ہیں۔ پاکستان فعال طور پر یہ مطالعہ کر رہا ہے کہ عالمی رہنما ریگولیشن، جدت، اور مالی شمولیت کے حوالے سے کیا اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ ہم بہترین خیالات کو اپنے منفرد حالات کے مطابق ڈھال سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایلون مسک ایلون مسک والد بلال بن ثاقب کرپٹو واشنگٹن